طاقتور ترین چِپ کی تیاری کا دعوٰی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
الیکٹرونک کمپنی سام سنگ نے دعوٰی کیا ہے کہ اس نے میموری کارڈز میں استعمال ہونے والی سب سے طاقتور چِپ تیار کر لی ہے۔ کمپنی کے مطابق چونسٹھ گیگا بائٹ میموری والی اس چِپ کی مدد سے ایم پی تھری آلاتِ موسیقی میں اسّی ڈی وی ڈی ڈسکس تک کا مواد محفوظ کیا جا سکے گا۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ اس ایک چپ کی مدد سے تیار کیے جانے والے ایم پی تھری پلیئر پر اٹھارہ ہزار گانے محفوظ کیے جا سکیں گے جبکہ اگر ایسی سولہ چِپ کو ملایا جائے تو وہ ایک سو اٹھائیس گیگا بائٹس میموری فراہم کریں گی جو کہ فلیش ڈرائیو کو کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیو کا صحیح مدِمقابل بنا دیں گی۔ یہ چِپ ایسے سرکٹس کو استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی ہیں جن کا کم از کم حجم ایک میٹر کا تیس اربواں حصہ یا تیس نینو میٹر ہے۔ سام سنگ کی حریف کمپنی ٹوشیبا کا بھی کہنا ہے کہ وہ اسی ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے۔ اس طاقتور چِپ کی حامل دونوں کمپنیوں کی پراڈکٹس سنہ 2009 میں بازار میں دستیاب ہوں گی۔ فلیش میموری وہ’نان وولاٹائل‘ کمپیوٹر میموری ہے جو بنیادی طور پر، میموری کارڈز، یو ایس بی ڈرائیوز یا ایم پی تھری پلیئرز میں استعمال ہوتی ہے۔’نان وولاٹائل‘ کمپیوٹر میموری ایسی میموری ہوتی ہے جو بجلی منقطع ہونے کے باوجود قائم رہتی ہے۔ | اسی بارے میں آئی پوڈ میں جدید ترین ٹیکنالوجی06 September, 2007 | نیٹ سائنس ہارڈڈرائیو کامستقبل کتنامحفوظ؟08 October, 2006 | نیٹ سائنس چاول کے دانے کے برابر میموری چِپ18 July, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||