BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 September, 2007, 17:38 GMT 22:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چھوٹا کمپیوٹر بڑیی تبدیلی کا حامل
ایکس او کمپیوٹر
ایکس او کمپیوٹر خاص کر بچوں کی ضرورات کو مدنظر رکھ کر بنایا کیا ہے۔
ترقی پذیر ممالک کے بچوں کے لیے خاص طور پر بنایاگیا کمپیوٹرایکس او اب ایک تجزیے کے مطابق پی سی انڈسٹری کے کاروبار پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بہت ممکن ہے کہ جب ایکس او نومبر میں پوری دنیا میں ایک ہفتہ کے لیے دکانوں میں دستیاب ہوگا تو اس کے اثرات تمام پی سی انڈسٹری پر پڑیں گے، کیوں کہ دیکھنے میں یہ عام کمپیوٹروں جیسا ہے مگر دوسرے کمپیوٹروں سے اس کی کارکردگی کا موازنہ اس کے استعمال کے بعد ہی کیا جاسکے گا۔

تیزی سے بدلتی ہوئی اس ٹیکنالوجی کی صنعت پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ اس بات کے کافی امکانات ہیں کہ ایکس او کی کم قیمت اور بیشتر خوبیاں پی سی بنانے والوں کے لیے بہت سے سوالات کھڑے کر دیں گی۔

کمپیوٹر ساز کمپنی انٹل کے ولی اگاڈسٹین کا کہنا ہے کہ پی سی لیپ ٹاپس کا موازنہ ایکس او یا انٹل کے ’ کلاس میٹ‘ سے کرنا مشکل ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ان لیپ ٹاپس کے بنانے کا مقصد کچھ غیرمعمولی ہے کیونکہ ان کا کام ترقی پذیر ممالک کے بچوں کی مدد کرنا ہے، اس لیے یہ کہنا غلط ہے کہ کوئی ایک نمونہ سب کے لیے کارآمد ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ کمپیوٹرخاص طور پر ترقی پذیر ملکوں کے بچوں اور ان کے اسکولوں کی ضروریات کو مدِنظر رکھ کر بنائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ اس کا کی بورڈ بھی بچوں کی انگلیوں کے لیے بنایا گیا ہے، نہ کہ ان کے والدین کی انگلیوں کے لیے۔

اسی بارے میں
انٹرنیٹ سب کے لئے
02 November, 2003 | نیٹ سائنس
پرانے کمپیوٹروں کے نئے گاہک
28 April, 2005 | نیٹ سائنس
کمپیوٹرز کے لیے ننھے پنکھے
15 August, 2007 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد