خلائی شٹل ایٹلانٹس کی واپسی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی خلائی شٹل ایٹلانٹس عالمی خلائی سٹیشن پر دو ہفتے گزارنے کے بعد زمین پر واپس آ گئی ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے ایک بار شٹل کی واپسی مؤخر کرنی پڑی اور اب اسے فلوریڈا کی بجائے ایک متبادل مقام پر اتارا گیا۔ ایٹلانٹس کے اس مشن میں خلا نورد سنیتا ولمیمز بھی شامل تھیں جنہوں نے کسی خاتون کی طرف سے خلا میں سب سے طویل پرواز کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ انہوں نے خلا میں ایک سو پچانوے دن گزارے اور کسی خاتون کی طرف سے خلا میں چہل قدمی کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ ولیمز نے زمین پر واپسی کے بعد کہا کہ ’جب کسی جگہ پر چھ ماہ گزارے جائیں وہ گھر جیسا لگتا ہے اور اسے چھوڑنا مشکل ہوتا ہے‘۔ زمین کے مدار میں سفر کے دوران شٹل کے عملے نے کئی بار خلا میں چہل قدمی کی اور بین الاقوامی خلائی مرکز میں شمسی توانائی کے لیے نئے پینل نصب کیے جس سے اب مرکز کو زیادہ توانائی مل سکے گی۔ | اسی بارے میں خاتون خلاء نورد کا نیا ریکارڈ16 June, 2007 | نیٹ سائنس ایٹلانٹس کی زمین پر واپسی ملتوی22 June, 2007 | نیٹ سائنس زمین کی نگرانی، پانچ سیاروں سے19 June, 2007 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||