مکڑی کا زہر،نامردی کا ممکنہ علاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برازیلی اور امریکی سائنسدان مکڑی کے زہر کو نامردی کے ممکنہ علاج کے طور پر استعمال کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ تحقیقات ان اطلاعات کے سامنے آنے کے بعد شروع ہوئی تھیں جن میں ’فوونیوٹیرا نگری ونٹر‘ نامی برازیلی مکڑی کے زہر کا شکار بننے والے مردوں نے مردانہ قوت میں اضافے کا تذکرہ کیا تھا۔ دو سالہ تحقیق کے بعد سائنسدان یہ پتہ لگانے میں کامیاب ہوئے ہیں کہ اس مکڑی کے زہر میں Tx2 - 6 نامی ایسا زہریلا مادہ پایا جاتا ہے جو’پریاپزم‘ کی وجہ ہے۔ ’فوونیوٹیرا نگری ونٹر‘ یا برازیلی آوارہ مکڑی کا زہر کچھ حالات میں مہلک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اب امریکہ میں اس زہریلے مادے پر تجربات جاری ہیں جس کے بعد ہی انسانی استعمال کے لیے اس کی منظوری دی جا سکے گی۔ جارجیا کے میڈیکل کالج میں جاری ان تجربات کے نتائج ایک ماہ میں متوقع ہیں۔ برازیلی اور امریکی سائنسدانوں نے دورانِ تحقیق ان افراد کے انٹرویو بھی کیے جن کی جنسی زندگی اس مکڑی کے کاٹنے کے بعد بہتر ہو گئی تھی اور اب سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ برازیلی مکڑی کے زہر میں موجود مادے کو ویاگرا جیسی مردانہ قوت کی دواؤں میں ملا کر بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ | اسی بارے میں مشرق وسطیٰ: عید پر ویاگرا کی مانگ04 November, 2005 | صفحۂ اول ویاگرا: نابینا ہونے کے رسک پر تحقیق27 May, 2005 | نیٹ سائنس یہودی تہوار پر ویاگرا حلال 16 April, 2005 | نیٹ سائنس ویاگرا نہیں تو ’لیوترا‘20 August, 2003 | صفحۂ اول سائیکل اور نامردی16.06.2003 | صفحۂ اول ویاگرا بھرا چیونگم14.06.2003 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||