BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 November, 2005, 13:35 GMT 18:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرق وسطیٰ: عید پر ویاگرا کی مانگ

ویاگرا
دنیا بھر کے 40 سے 70 برس کے مردوں کو جنسی مسائل کا سامنا ہے
ویاگرا بنانے والی کمپنی فائزر کے مطابق عید کے موقع پر مشرق وسطیٰ میں دوا فروشوں نے جنسی کارکردگی بڑھانے والی اس گولی کے سٹاک میں اضافہ کر دیا تھا۔

کمپنی نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ دکانداروں نے ویاگرا کی فروخت میں اضافے کے باعث عید کے موقع پر ویاگرا کے سٹاک میں زبردست اضافہ کرنا شروع کیا تھا۔

کمپنی کے بیان کے مطابق رمضان کے مہینے کے اختتام پر ادویات فروخت کرنے والوں کی ویاگرا کی فروخت میں تین گنا اضافہ ہوا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ویاگرا سے متعلق یہ رجحان مصر، اردن، لبنان سعودی عرب، کویت اور قطر سمیت پورے مشرق وسطیٰ میں دیکھا گیا۔

 عید کے موقع پر عرب دنیا میں ویاگرا کی طلب میں اضافہ ایسا ہی ہے جیسا کہ کرسمس پر یورپ میں ایسا اضافہ ہوتا ہے۔
احمد الحکیم، فائزر

فائزر کے بیان کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک کی طرح مشرقِ وسطی کے وہ تمام مرد جن کی عمر چالیس سے ستّر کے درمیان ہے ایک حد تک جنسی مسائل کا شکار ہیں۔

کمپنی کے مشرقِ وسطٰی کے ڈائریکٹر احمد الحکیم کا کہنا ہے کہ ’ یہ قدرتی بات ہے کہ شادی شدہ جوڑے اس موقع پر اپنے پیار اور محبت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔ چناچہ یہ بات حیران کن نہیں کہ مشرقِ وسطٰی کے مردوں کے زیرِ استعمال دوا ویاگرا کی طلب میں اضافہ ہو جائے۔ تاہم یہ معاملہ صرف عرب دنیا کے لیے مخصوص نہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر عرب دنیا میں ویاگرا کی طلب میں اضافہ ایسا ہی ہے جیسا کہ کرسمس پر یورپ میں ایسا اضافہ ہوتا ہے۔

اسی بارے میں
یہودی تہوار پر ویاگرا حلال
16 April, 2005 | نیٹ سائنس
جعلی ویاگرا کیس
18.05.2002 | صفحۂ اول
ویاگرا بھرا چیونگم
14.06.2003 | صفحۂ اول
ویاگرا نہیں تو ’لیوترا‘
20 August, 2003 | صفحۂ اول
ووٹ دو، ویاگرا لو
31 March, 2004 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد