BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 31 March, 2004, 18:27 GMT 23:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ووٹ دو، ویاگرا لو
ویاگرا
ووٹ کے عوض ’ویاگرا‘ تقسیم کرنے کا جرم ثابث ہونے پربرازیل میں رکن اسمبلی نشست سے محروم
برازیل میں ایک رکن اسمبلی کو ووٹ کے وعدے کے عوض جنسی طاقت کی گولی ’ویاگرا‘ تقسیم کرنے کا الزام ثابث ہونے پر ان کی نشست سے محروم کر دیا گیا ہے۔

انتخابی امور کی عدالت نے ریاست پیاوئی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی انتونیو جوز ڈی سوزا کو سات ہزار امریکی ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت کے علم میں یہ بات آئی تھی کہ انتونیو جوز کی انتخابی ریلی میں ایک ڈاکٹر،ارائیو کروز میندیس نے جس نے ان کے نام والی ٹی شرٹ اور پی کیپ پہن رکھی تھی، ووٹروں میں جنسی قوت بخش گولیاں’ویاگرا‘ اور دوسری ادویات تقسیم کی۔

انتخابی امور کی عدالت نے دوسرے نمبر پر رہنے والے امیدوار تھیمس ٹوکل سمپاؤ پریرا کو ان کی جگہ ایوان زیریں ( چیمبر آف ڈپٹیز) کا رکن قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر ارائیو کروز میندیس کو پولیس نےسن دو ہزار دو میں ریلی کے دوران ادویات تقسیم کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے ویاگرا سمیت دوائیوں کے چار سو ڈبے بھی قبضہ میں لئے تھے۔

سماعت کے بعد عدالت کے پانچ میں سے چار ججوں نے انھیں مجرم قرار دیا ہےا۔

انتونیو جوز ڈی سوزا کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ عدالتی فیصلہ کے خلاف اپیل کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق برازیل کے جنوب مشرقی علاقوں میں ووٹوں کی خرید و فروخت عام ہے اور سیاستدان ووٹ کے عوض خوراک اور ادویات سمیت مختلف اشیاء تقسیم کرتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد