BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 13 April, 2007, 07:53 GMT 12:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موٹاپے سے جینز کا تعلق
موٹاپے کی وجہ صرف خوراک اور کاہلی نہیں ہوتی
سائنسدانوں نے موٹاپے پر ایک اہم تحقیق کے دوران پہلی مرتبہ موٹاپے کے انسانی ’جینز‘ سے واضح تعلق کا پتا چلا لیا ہے۔

اس تحقیق کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ لوگوں میں دو طرح کی چکنائی یا فیٹس پائے جاتے ہیں، جن کا تعلق جینز سے ہوتا ہے ان میں موٹا ہونے کا ستر فیصد امکان زیادہ ہوتا ہے جب کے دوسری قسم کے لوگوں میں یہ کم ہوتا ہے اوران کا اوسطً وزن، تین کلو کم ہوتا ہے۔

برطانیہ میں اوکسفورڈ یونیورسٹی کے میڈیکل سکول میں ہونا والی اس تحقیق میں چالیس ہزار افراد سے حاصل ہونا والے ’ڈیٹا‘ کا مشاہدہ کیا گیا۔

سائنسدانوں نے اس تحقیق کے بعد یہ تجویز کیا کہ موٹاپا کم کرنے کے لیے زندگی کے طور طریقے بدلنا بہت ضروری ہوتا ہے لیکن بعض لوگوں کو اپنا وزن کم کرنے کے لیے بہت کوشش کرنی پڑتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے موٹاپے کوسمجھنے میں مدد ملےگی اور اس سے بچاؤ کے بہتر طریقے بھی اپنائے جا سکیں گے۔

جن لوگوں میں ’ٹائپ ٹو‘ ذیابیطس پائی جاتی ہے ان میں موٹاپے پر مائل کرنے والے جینز ہوتے ہیں۔

میڈیکل سکول کے پروفیسر اینڈریو ہیٹرسلی کی تحقیق سے یہ واضح ہوتا ہے کہ کیوں دو مختلف آدمیوں کا وزن ایک طرح کی خوراک کھا کر اور ایک ہی طرح کی ورزش کرکے مختلف ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو اس کا تعلق زیادہ کھانے اور کاہلی سے ہے جس کے آپ قصور وار ہیں۔

اس تحقیق سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس میں کچھ عمل دخل جینز کا بھی ہوتا ہے۔

کیمبرج یونیورسٹی کے کلینکل بائیو کیمسٹری کے ڈپارٹمنٹ کی ڈاکٹر صدف فاروقی نے کہا کہ یہ تحقیق بہت اہم ہے کیوں اس سے پہلی دفعہ موٹاپے اور انسانی جینز کے درمیان تعلق کا پتہ چلا ہے۔

اسی بارے میں
وقت سے قبل پیدا ہونے کا ریکارڈ
20 February, 2007 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد