برقی آلات کی بڑھتی ہوئی لت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برقی آلات کے بڑھتے ہوئے استعمال سے اس بات کا خدشہ پیدا ہو رہا ہے کہ لوگوں کو ان کی لت پڑ رہی ہے۔ اس رجحان کا ایک نتیجہ یہ ہے کہ عملے اور آجر کے درمیان چوبیس گھنٹے رابطے کی سہولت کی وجہ سے لوگوں کے کام اور ذاتی زندگی میں فاصلہ مِٹ رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے عام آدمی کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی یہ بھی سمجھا جاتا ہے کہ معلومات کی بھرمار سے ذہن کی انہیں کو پرکھنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔ حال ہی میں سوٹزرلینڈ میں ہونے والی ایک ٹیکنالوجی کانفرنس میں کہا گیا تھا کہ ٹیکنالوجی کا اضافی بار وہ قیمت ہے جو لوگوں کو چوبیس گھنٹے رابطے میں رہنے کے بدلے ادا کرنی پڑے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ہر طرف سے معلومات کی بھرمار فائدہ مند بھی ہو سکتی ہے۔ یونیورسٹی لوسین کے پروفیسر فریڈ ماست کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں لوگوں کو دماغ کی نئے چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت کا پوری طرح اندازہ نہیں ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ لوگ اپنی ترجیحات خود طے کر کے ٹیکنالوجی کی بھرمار سے نمٹ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا اب لوگ ای میل کا فوری جواب دینا ضروری نہیں سمجھتے تاہم ایس ایم ایس کا فوری طور پر جواب دیا جاتا ہے۔ اس طرح لوگ کام کے معاملے میں بھی حدود مقرر کر سکتے ہیں کہ ان کی ذاتی زندگی متاثر نہ ہو۔ | اسی بارے میں ْآئی پوڈ کے بعد آئی فون کی آمد10 January, 2007 | نیٹ سائنس ’ویڈیو اپ لوڈنگ پر پیسہ ملےگا‘29 January, 2007 | نیٹ سائنس بی بی سی ویڈیوز یو ٹیوب پر03 March, 2007 | نیٹ سائنس ٹی وی ریموٹ کے موجد چل بسے17 February, 2007 | نیٹ سائنس صارفین 2007 میں تبدیلی کا انجن02 January, 2007 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||