ٹی وی ریموٹ کے موجد چل بسے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ٹیلیویژن ریموٹ کنٹرول کے امریکی موجد رابرٹ ایڈلر ترانوے برس کے عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ رابرٹ ایڈلر نے اپنے اٹھاون سالہ فنی کیرئر میں ایک سو اسّی سے زائد ایجادات پیٹنٹ کروائیں۔ انہیں سنہ 1997 میں ٹی وی ریموٹ ایجاد کرنے پر یوجین پولی کے ہمراہ مشترکہ طور پر ایمی ایوارڈ دیا گیا تھا۔ رابرٹ ایڈلر کی بیوہ انگرِڈ نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ریموٹ ایڈلر کی پسندیدہ ایجاد نہیں تھی اور وہ کبھی کبھار ہی ٹی وی دیکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ’وہ ایسے شخص تھے جو رات کو خواب دیکھتے اور اٹھ کر کہتے کہ انہوں نے مسئلہ حل کر لیا ہے۔ وہ ہمیشہ سائنس کے بارے میں سوچتے رہتے تھے‘۔ ایڈلر اٹھاون سال تک پہلا ٹی وی ریموٹ کنٹرول بنانے والی کمپنی زینتھ میں ملازم رہے اور انہوں نے وہیں پر پہلی بار ایسا ریموٹ کنٹرول بنایا جو الٹرا سونک سگنل استعمال کرتا تھا۔ رابرٹ ایڈلر کو دوسری جنگِ عظیم کے دوران عسکری مواصلاتی آلات کی تیاری کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے اور انہیں سرفس ایکاسٹک ویو ٹیکنالوجی کا موجد بھی مانا جاتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی موجودہ زمانے کی ٹی وی اور کمپیوٹر سکرینوں میں استعمال ہوتی ہے۔ | اسی بارے میں جدید ٹیکنالوجی عام فہم ہو رہی ہے07 January, 2007 | نیٹ سائنس دنیا کا سب سے بڑا ٹی وی 19 July, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||