BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 September, 2005, 09:15 GMT 14:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آن لائن خریداری کے10 سال
ای بے
توقع ہے کہ اس سال ای بے ایک ارب ڈالر کا منافع کمائے گی
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک ڈرائنگ روم میں سائبر سپیس کے پہلے نیلام گھر کا آغاز ہوئے آج دس برس پورے ہوگئے ہیں۔

ای بے کے خالق پیری اومِڈیار نے جب انٹرنیٹ پر نیلامی کے لیے اپنی ویب سائٹ کو عام لوگوں کے لیے پیش کیا تو پہلے دن کسی نے اس پر جانے کی زحمت گوارا نہ کی۔

مگر آج ای بے انٹرنیٹ پر ہونے والے کاروبار کی کامیاب ترین ویب سائٹ ہے اور اس کے ذریعے دنیا کے چونتیس ملکوں میں روزانہ بارہ کروڑ ڈالر مالیت کی اشیا کی خرید و فروخت ہوتی ہے۔

ڈاٹ کام مارکیٹ ویلیو
ای بے:6۔53 بلین پاؤنڈ
ای بے:3۔51 بلین پاؤنڈ
ای بے:3۔46 بلین پاؤنڈ
ایمزون:17 بلین پاؤنڈ
نیسڈیک

اس ویب سائٹ پر فروخت ہونے والی سب سے مقبول اشیاء میں کپڑے، موبائل فون اور کاریں شامل ہیں۔

چار سال پہلے جب ٹیکنالوجی کی دنیا میں بحران پیدا ہوا تھا تو گوگل، امیزون اور یاہو کے ساتھ ای بے بھی بچ جانے والی ویب سائٹوں میں شامل تھی۔

توقع ہے کہ اس سال ای بے ایک ارب ڈالر کا منافع کمائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد