 |  ’پے پال‘ کی وجہ سے ای بے کا منافع ایک ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ |
انٹرنیٹ کی مانیٹرنگ کرنے والی ایک کمپنی اینوژنل کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ای بے انٹرنیٹ پر سب سے مقبول ترین برانڈ ہے۔ کمپنی کے مطابق ای بے اس لحاظ سے سب سے آگے ہے کہ اس کو انٹرنیٹ کے صارفین بہت مثبت نظر سے دیکھتے ہیں جبکہ صارفین کا سب سے زیادہ منفی رویہ میکڈونلڈ کی طرف ہے۔  | نیٹ پر سب سے نمایاں کمپنیاں 1- مائیکروسوفٹ 2- گوگل 3- یاہو 4- سونی 5- ایچ پی اینوژنل |
اسی طرح اگرچے مائیکروسوفٹ سب سے نمایاں کمپنی کے طور پر سامنے آئی لیکن منفی رویے کی درجہ بندی میں یہ چھٹے نمبر پر آئی۔ ای بے نے حال میں برطانوی ٹی وی پر ایک اشتہاری مہم بھی لانچ کی ہے جس کے نتیجے میں اس کے منافع میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور خاص طور پر رقم کی ادائیگی کے طریقے ’پے پال‘ کی بدولت اس ای بے کا منافع ایک ارب ؟الر سے بڑھ گیا ہے۔ لیکن دوسری طرف پچھلے برس میکڈونلڈ پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم ’سپر سائز می‘ کے بعد اس کے خلاف خاصہ منفی رویہ پایا جاتا ہے۔ |