کیا آپ نسل پرست ہیں؟ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیا انٹرنیٹ پر پانچ منٹ کا ایک ٹیسٹ آپ کو یہ بتا سکتا ہے کہ آپ نسل پرست ہیں یا نہیں؟ حقیقت جو بھی ہو امریکہ میں اب تک بیس لاکھ افراد ایسا ہی ٹیسٹ کر چکے ہیں اور اب اس کا ایک برطانوی اور انڈین ماڈل بھی نیٹ پر آگیا ہے۔(بائیں جانب اس سائٹ کا بیرونی لنِک موجود ہے۔) برطانیہ کی طرح کئی ممالک میں نسل پرستی ایک ایسی حقیقت ہے جس کا روزانہ لوگوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ایسے کتنے لوگ ہیں جو خود اپنے آپ کو نسل پرست ماننے کو تیار ہیں۔ ظاہر ہے ایسے بہت ہی کم لوگ ہوتے ہیں جو اپنے اصل احساسات کو کھل کر بیان کریں لیکن امریکہ میں ماہرین نے ایک ایسا ٹیسٹ تیار کیا ہے جس کے ذریعے لوگ بنا جھجھکے اپنے اصل خیالات اور احساسات کو اظہار کرسکتے ہیں۔ کم از کم اس ٹیسٹ کو تیار کرنے والے ادارے کا یہی دعوٰی ہے۔ امپلیسیٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے تیار کردہ یہ ٹیسٹ نہ صرف نسل پرستی کے تناظر میں استعمال کیا جاسکتا ہے بلکہ کئی دوسرے سماجی معاملات مثلاً ہم جنس پرستی یا موٹے اور پتلے لوگوں کے درمیان تفریق وغیرہ کے بارے میں بھی بہت کارآمد ہے۔ یہ آن لائن ٹیسٹ امریکہ میں بہت متنازعہ رہا ہے اور اب برطانیہ ، جنوبی افریقہ ، آسٹریلیا، کینیڈا اور انڈیا کے لئے علیحدہ بین الاقوامی سائٹس بنائی گئی ہیں۔ ان سائٹس پر ٹسیٹ لینے والوں کو پہلے خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ شائد نتائج سے متفق نہ ہوں اور اس کے لئے تیار رہیں۔ یہ ٹیسٹ لینے والے کئی افراد نے اس پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے اور کئی افراد نے تو ان سائٹیس کو چلانے والوں کو دھمکیاں بھی دی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||