BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 16 April, 2005, 09:31 GMT 14:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جیون ساتھی اور خودکشی کا رشتہ
خودکشی کرنے والے فرد
اولاد کی موت بھی والدین کی خودکشی میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے
ماہرین کے مطابق خودکشی کرنے والے فرد کے جیون ساتھی کے خودکشی کرنے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

ان مردوں میں جن کی بیویاں انتقال کرگئی ہوں خودکشی کرنے کا امکان ان عورتوں سے تین گنا زیادہ ہوتا ہے جن کے شوہر وفات پا چکے ہوں۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مردوں میں جذباتی معاملات میں مدد طلب کرنے کا رجحان کم ہوتا ہے جس کی بناء پر ان کے خودکشی کرنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔

ڈنمارک میں ہونے والی اس تحقیق کوایک طبّی جریدے میں شائع کیا گیا ہے۔

اس تحقیق کے دوران ڈنمارک کی ایک یونیورسٹی کے ایک ٹیم نے ملک کے طبّی ریکارڈ سے 4 لاکھ 75 ہزار افراد کے بارے میں معلومات اکھٹی کیں۔ ان افراد میں 25 سے 60 برس کی عمر کے نو ہزار ایسے لوگ تھے جنہوں نے خودکشی کی تھی جبکہ بقیہ ان کے ساتھی اور بچے تھے۔

تحقیق کے دوران مرنے والے افراد کی موت کی وجہ، ازدواجی زندگی، خاندان اور معاشی حالات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ وہ خواتین جن کے ساتھی ذہنی مریض رہے ہوں ، ان میں دیگر خواتین کی نسبت خودکشی کا خطرہ سات گنا زیادہ ہوتا ہے جبکہ یہی تناسب مردوں میں اٹھائیس گنا کے قریب ہوتا ہے۔

تحقیق دان ڈاکٹر اسبن اگربو کا کہنا ہے کہ ان جوڑوں میں جن میں علیحدگی ہو چکی ہو یا نوبت طلاق تک پہنچ گئی ہو دیگر جوڑوں کی نسبت زیادہ خودکشی کرتے ہیں۔ اسی طرح اولاد کی موت بھی والدین کی خودکشی میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد