BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 05 April, 2005, 00:57 GMT 05:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سمندری کچھووں کی واپسی
کچھووں کی واپسی
کچھووں کی واپسی سے ان کی نسل کی افزائش کی امید بندھی
گزشتہ دسمبر سونامی سے سری لنکا کے ساحلوں پر کچھووں کے پسندیدہ اور محفوظ قرار دیے گئے مقامات تباہ ہو گئے تھے۔

چند ہی منٹوں میں کچھووں کے ہزاروں انڈے سمندر میں بہہ گئے تھے اور اب ماہرین کچھووں کی ناپید ہوتی ہوئی اقسام کے لیے پریشان تھے۔

لیکن تازہ ترین سرکاری رپورٹوں کے مطابق سری لنکا کے ساحلوں پر سمندری کھچووں کو انڈے دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ یہ رجحان جاری رہے گا۔

کچھووں کا گوشت بھی کھایا جاتا ہے
کچھووں کا گوشت بھی کھایا جاتا ہے
کچھووں کا گوشت بھی کھایا جاتا ہے
سری لنکا میں جنگلی حیات کے تحفظ کے ادارے کے ناظم اعلیٰ دیانندا کاریاوسم نے کہا کہ ’خوش قسمتی سے دسمبر کچھووں کے ملنے کا موسم نہیں تھا جس سے سمندری کچھووں کے ہزاروں بچ گئے‘۔

انہوں نے کہا کہ اب اصل کام بچے نکلنے تک ان انڈوں کی حفاظت کرنا ہے۔

سری لنکا میں کچھووں کی پانچ اقسام پائی جاتی ہیں جو سبھی جانوروں کی نایاب اقسام میں شامل ہیں۔

سری لنکا میں کچھووں کی آبادی پہلے ہی آلودگی، مونگوں کی تباہی اور ملاپ کے لیے ان کے پسندیدہ علاقوں میں مداخلت سے کم ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ کچھووں کا گوشت اور ان کے انڈے بھی بعض علاقوں میں شوق سے کھائے جاتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے حالیہ مہینوں میں کچھووں کے ملاپ والے علاقوں سے سونامی کے بعد جمع ہونے والا ملبہ ہٹایا گیا ہے تاکہ کچھوے واپس آ کر انڈے دے سکیں ۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد