اب موبائل پر فلم دیکھیۓ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نئی ہندی فلم ’روک سکو تو روک لو‘ کا پریمیئر جمعرات کو ہندوستان کے دس شہروں میں کیا جارہا ہے ۔ اس فِلم کی خاص یہ ہے کہ اس کا پریمیئر سینما کے ساتھ ساتھ موبائل فون پر بھی ہو رہا ہے۔ فِلم کو موبائل پر ریلیز کرنے والی کمپنی ایئر ٹیل کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کوئی ایک پوری فیچر فلم موبائل ہینڈ سیٹ پر اس سے پہلے کبھی دیکھی نہیں گئی ہے۔ یہ فلم سنیما گھروں میں جمعہ کو ریلیز ہو رہی ہے۔ ’روک سکو تو روک لو‘ ہدایت کار آرندھم چودھری کی پہلی فلم ہے جو ایک معروف ’مینجمنٹ گرو‘ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ایئر ٹیل یہ فِلم اپنی نئی ٹیکنالوجی یعنی ’ویڈیو اسٹریمنگ سروس‘ کے فروغ کے لیے موبائل فون پر دکھا رہی ہے۔ ایئر ٹیل کے اہلکاروں کا دعویٰ ہے کہ اس سے پہلے دنیا بھر میں کوئی فیچر فلم موبائل فون پر ریلیز نہیں کی گئی۔ کمپنی کے ایک سینیئر اہلکار موہت بھٹناگر کہتے ہیں کہ ’آج کا تجربہ نیا تھا اور کافی کامیاب رہا ۔ فی الحال ہم ایک ساتھ زیادہ گاہکوں کو یہ سروس مہیا نہیں کر سکے ۔ لیکن مستقبل میں ہم اسے زیادہ سے زیادہ گاہکوں تک پہچانے کی کوشش کریں گے‘۔ ایئر ٹیل نے اپنی مقابل کمپنیوں سے مقابلہ کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ مثال کے طور پر’ارینج‘ موبائل فون کمپنی ٹی وی سیریل یا ویڈیو پر دکھائے جانے والے گانوں کے’ کلِپس‘ اپنے کسٹمرز کو فراہم کرتی ہیں ۔ ایئر ٹیل کو سب سے پہلے یہ مشورہ ’ہنگامہ‘ نامی کمپنی نے دیا تھا ۔ اسکے ایک اہلکار سلیم نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ’ائیر ٹیل کے کمپیوٹر اپنے گاہکوں کو ویڈیو کلپ فراہم کر رہے تھے۔ ہم نے ان سے کہا کہ اپ ایک نئی بالی وڈ فلم موبائل فون پر ریلیز کریں۔ جو اب تک دنیا بھر میں کسی نے نہیں کیا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ایئرٹیل کے تقریباً 70 لاکھ گاہک ہیں جن میں سے پانچ لاکھ گاہکوں کے پاس ’ایج ٹیکنالوجی‘ ہے جسکے ذریعے آپ موبائل فون سے انٹرنیٹ پر جا کر فِلم دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن ایسا ایک وقت میں صرف 200 گاہک ماہرین کے خیال میں یہ ایک وقتی مسئلہ ہے جو جلد حل ہو جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||