موبائل فون رکھنے کے آداب بھی ہیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانس کے سینما گھروں اور تھیٹروں میں لوگوں کو موبائل فون بجنے سے ہونے والی بیزاری سے بچانے کے لیے آئندہ شو کے دوران موبائل فن کے سگنل جام کر دیئے جائیں گے۔ فرانس کے حکومت نے سگنل جام کرنے والے آلات نصب کرنے کے منصوبے کی تائید کر دی ہے۔ لیکن ایمرجنسی فون کال اور شو والی جگہ سے ہٹ کر فون سننے کی اجازت ہوگی۔ فرانس میں سینما گھروں کی قومی فیڈریشن کے صدر جاں لاب نے بتایا کہ سگنل جام کرنا لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں نے کہا فرانس میں فلم بینوں کے آرام کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں جن میں سے سگنل جام کرنا ایک چھوٹا قدم ہے۔ گزشتہ سال آئرلینڈ میں سینما گھروں کو فون کے سگنل جام کرنے کے آلات نصب کرنے سے نہ صرف روکا گیا تھا بلکہ سگنل جام کرنے والے آلات نہ ہٹانے کی صورت میں پچیس ہزار یورو جرمانے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔ آئرلینڈ کی کمپنی وارڈ اینڈرسن نے جو دو سو سینما گھروں کی مالک ہے اپنے سینما گھروں میں فون کال روکنے کے لیے آلات نصب کر دیئے تھے۔ گزشتہ ماہ لندن میں بھی ایک تھیٹر کو ٹیلی فون کے لیے ممنوعہ علاقہ قرار دے دیا تھا۔ تھیٹر کے منتظم کا کہنا تھا کہ اگر لوگ تمیز کا مظاہرہ نہیں کر سکتے تو انہیں وہاں نہیں آنا چاہیے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||