| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
سینما گھروں کی ہڑتال ختم
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں تین روزہ ہڑتال کے بعد سینما گھر دوبارہ کھل گئے ہیں۔ سینما گھروں کے مالکان نے غیر معینہ مدت کے لئے ریاست کے تقریباً ایک ہزار سینما گھر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ ہڑتال سینما مالکان حکام کی جانب سے تفریحی ٹیکس عا ئد کرنے پر کئی گئی تھی۔ سینما مالکان کا کہنا ہے کہ ان کے لئے نئے ٹیکس کے ساتھ ساتھ کاروبار چلانا مشکل تر ہوتا جا رہا ہے کیونکہ اب ایک سینما میں کئی کئی سکرینوں پر فلمیں دکھائی جانے لگی ہیں۔ مالکان کے مطابق ان کے مطالبات پر غور کے لئے ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل مالکان نے مئی میں ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ریاستی وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا تھا۔ مہاراشٹر میں تھیٹر ایسوسی ایشن کے صدر ودھانی آر وے نے بی بی سی کو بتایا کہ اس ٹیکس کے نافذ کرنے سے سینما گھر چلانے کا خرچہ بہت بڑھ گیا ہے اور اسے جاری رکھنا ممکن نہیں ہو سکے گا۔
ان کا مطالبہ ہے کہ ٹیکسوں کو پچپن فیصد سے کم کرکے تیس فیصد تک لایا جائے۔ بھارتی دارالحکومت ممبئی میں گزشتہ چند سال میں پچاس کے قریب سینما بند کئے جا چکے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||