جانداروں کے معدوم ہونے کی لہر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اس دنیا کی ہر مخلوق، چاہے وہ کتنی ہی چھوٹی یا بے معنی کیوں نہ لگتی ہو، اپنی جگہ اہم ہے۔ یہ تمام مخلوقات بالکل انسان کی طرح اس دنیا میں زندگی کے تانے بانے کا حصہ ہیں۔ زندگی کی ابتداء سے اب تک مختلف مخلوقات کی نسلوں کے خاتمے کی ایک خاص رفتار رہی ہے جسے سائنسدان ایک ’قدرتی‘ رفتار کہتے ہیں۔ مگر آج کل یہ رفتار تیز ہو گئی ہے۔ بہت سے سائنسدانوں کا خیال ہے کہ دنیا میں وسیع پیمانے پر نسلوں کے خاتمے کی یہ چھٹی لہر ہے اور اس سے زمین پر زندگی متاثر ہو گی۔ اس سے پہلے جب اس قسم کی لہریں آئیں تو انسان یہاں نہ تھا۔ لیکن اس دفعہ انسان کی موجودگی اس لہر میں تیزی کا باعث ہے۔ دنیا میں انسانوں کی آبادی پچھلے پچاس سال میں دوگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ اس کا ایک نتیجہ یہ بھی ہے کہ اس دنیا میں دیگر جانداروں کے لیے جگہ کی کمی ہو گئی ہے۔ ہم نے ان کے رہنے کی جگہوں پر قبضہ کر لیا ہے اور ان کی خوراک استعمال کرنا شروع کر دی ہے۔ ورلڈ کنزرویشن یونین نے 2003 میں ایک فہرست بنائی تھی جس کے مطابق مختلف مخلوقات کی 12000 سے زیادہ نسلیں خطرے میں ہیں۔ یہ فہرست بنانے کے لیے 40000 نسلوں کا تجزیہ کیا گیا تھا۔ اس دنیا میں موجود مخلوقات میں سے کئی انسانی زندگی کے لیے ضروری ہیں: وہ ہمارے لیے آکسیجن پیدا کرتی ہیں، ہماری پیدا کردہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرتی ہیں، پانی کو صاف کرتی ہیں، فصلوں کی تولید میں مدد دیتی ہیں، اور نشوونما کے لیے ضروری استعمال شدہ مادوں کو دوبارہ قابل استعمال بناتی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||