BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 03 October, 2003, 18:11 GMT 22:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بِل دو یا کُتا
ریڈ آئرش سیٹر
پالتو جانوروں کے مالکان سیخ پا ہیں

اگر آپ کا تعلق روس سے ہے اور آپ بجلی کا بِل وقت پر ادا نہیں کرتے تو آپ کو چاہیے کہ آپ اپنے پالتو جانوروں کو فراموش کر دیں۔

روس میں بجلی کی ایک مقامی کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ اپنے صارفین کو بِل ادا کرنے پر مجبور کرنے کے لیے وہ ان کے پالتو جانوروں کو یرغمال بنا سکتی ہے۔

روس اور ہمسائیہ ممالک میں پانی اور بجلی کی کمپنیوں کے علاوہ دیگر ایسی خدمات مہیا کرنے والی کمپنیاں نادہندگان سے پیسے نکلوانے کے لئے غیر معمولی ہتھکنڈے استمعال کر چکی ہیں۔ کچھ نے بِل نہ ادا کرنے والوں کے نام جاری کئے، کسی نے انہیں شرمسار کیا، اور بعض اوقات تو پوری پوری عمارت کی بجلی بھی بند کر دی گئی لیکن یہ تراکیب کارگر ثابت نہ ہوئیں۔

متعدد کمپنیوں کے مینیجر حضرات کے مطابق روسی عوام بجلی اور پانی کے بلوں کی ادائیگی غیر اہم تصور کرتے ہوئے انہیں ترجیح نہیں دیتے۔

پالتو جانوروں سے پیار
روسی خاتون گدھے کو پیار کرتے ہوئے

کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ’ہم لوگوں سے ان کے عزیز ترین اور قریبی ترین پالتو جانور چھین لیں گے اور پھر والدین اپنے بچوں کو بتائیں گے کہ ان کے پالتو جانور کیوں چھین لیے گئے‘۔ کمپنی کو ایک کروڑ ڈالر کی ادائیگی اب بھی لوگوں کے ذمہ ہے۔

کمپنی ان پالتو جانوروں کو اس وقت تک اپنی تحویل میں رکھے گی جب تک مالکان اپنا بِل ادا نہیں کرتے۔ بلوں کی ادائیگی کی ناکامی کی صورت میں ان پالتوں جانوروں کو سب سسے زیادہ رقم دینے والوں کےہاتھوں فروخت کر دیا جائے گا۔

اس صورت حال پر بہت سے مقامی باشندوں نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔ ایک روسی خاتون نے گدھے کو پیار سے سہلاتے ہوئے کہا: ’یہ پالتو جانور ہمیں اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں۔ ہم سے ہمارے بچے کوئی کیسے چھین سکتا ہے؟‘

تاہم مقامی حکام کے مطابق پالتو جانوروں کا تحویل میں لیا جانا قطعی طور پر غیر قانونی اقدام نہیں ہو گا۔

علاقے کے چیف بیلِف کا کہنا ہے کہ چونکہ کتوں یا بلیوں کی خرید و فروخت ممکن ہے اس لیے یہ جانور املاک کے زمرے میں آتے ہیں اور اس اعتبار سےان پر قانونی قبضہ ممکن ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد