ہڈیوں کو جوڑنے کے لیے سیمنٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سائنسدانوں نے ایک نیا مرکب یا سیمنٹ تیار کیا ہے جو انسانی ہڈیوں کو جوڑنے میں استعمال کیاجا سکتا ہے۔ برمنگھم یونیورسٹی میں تحقیق کرنے والی ایک ٹیم نے دریافت کیا ہے کہ کیلشم فاسفیٹ کےساتھ سوڈیم سٹریٹ کو بھی شامل کر دیا جائے تو یہ تین گنا مضبوط ہو جاتا ہے۔ یہ مرکب زیادہ وزن برداشت کرنے والی ہڈیوں مثلاً ٹانگ کی ہڈی اور جبڑے کی ہڈی کو جوڑنے کے کام آسکتا ہے۔ اس سیمنٹ کو چھوٹی چھوٹی سوئیوں کے ذریعے بدن کے ان حصوں تک بھی پہنچایا جا سکتا ہے جہاں سرجری کرنا ممکن نہیں۔ کیلشیم فاسفیٹ کو انیس سو اسی کی دہائی سے سرجن ہڈیوں کو جوڑنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ اس میں مختلف ادویات اور پروٹین کو اس کو مزید موثر بنانے کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ سوڈیم نائٹریٹ شامل کرنے سے اس میں موجود ننے سوراخ بھر جاتے ہیں اور یہ ایک مضبوط مرکب یا سمینٹ بن جاتا ہے۔یہ اتنا مضبوط ہو جاتا ہے کہ اس میں سوراخ کرنے والی مشین سے سوراخ کیے جاسکتے ہیں اور اس میں پینچ بھی لگائے جاسکتے ہیں۔ ایک محقیق کا کہنا ہے کہ اس کو ہڈیوں میں مختلف بیماریوں کی وجہ سے ہوجانے والے سوراخوں کو بھی بھرا جا سکتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||