پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اولمپکس میں پانچویوں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے میچ کے سولہویں منٹ میں اس وقت سبقت حاصل کی جب اس کے کھلاڑی گیرتھ بروکس نے پہلا گول کیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے دوسرا گول ڈیرن سمتھ نے کھیل کے پینتیسویں منٹ میں کیا۔ پاکستان کی طرف سے سہیل عباس نے دو جبکہ کاشف جواد نے ایک گول کیا۔ سہیل عباس نے میچ کے پینتیسویں، سینتالیسویں اور اڑسٹھویں منٹ میں گول کیے جبکہ کاشف جواد نے میچ کے پچپنویں منٹ پر گول کیا۔ ساتویں پوزیشن کے لیے ہونے والے ایک میچ میں انڈیا نے جنوبی کوریا کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرایا۔ انڈیا کی طرف سے گگن اجیت سنگھ نے دو جبکہ وکرم پِلے، پربجوت سنگھ اور ایڈم سنکلیئر نے ایک ایک گول کیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے سیون ہوان جی اور سیون جنگ کانگ نے گول کئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||