BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 28 June, 2004, 18:35 GMT 23:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کینسرکے مریضوں کے لیے ویڈیوگیم
بن
بن گیم کھیلتے ہوئے
خون کے کینسر میں مبتلا ایک نو سالہ بچے نے بچوں کے لیے ایک ویڈیو گیم ایجاد کیا ہے تاکہ وہ اس مرض کو بہتر طور پر سمجھ اوراس سے نمٹ سکیں۔

بظاہر بن ڈسکن باقی نو سالہ امریکی بچوں جیسا ہے جو وقت اور موقعہ ملنے پر ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں۔ جب وہ پانچ سال کا تھا تو ڈاکٹروں نے تشخیص کیا کہ اسے خون کا کینسر ہے ۔ اس وقت اس کی ماں نے اسے سمجھانے کے لیے بتایا کہ یہ مرض ’پیک مین‘ ویڈیو گیم کی طرح ہے جو کینسر کے خلیوں کو کھاتا ہے۔

مگر مسئلہ یہ تھا کہ بن نے یہ گیم کبھی کھیلی نہیں تھی اس لیے اس نے فیصلہ کیا کہ کینسر میں مبتلا بچوں کے لیے ایک اور گیم کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس مرض سے بہتر طور پر نمٹ سکیں۔

جب اس نےاس سلسلے میں پیسوں کے حصول کے لیے ایک امدادی ادارے سے رجوع کیا تو وہاں پر کچھ لوگوں نے ہنس کر ٹال دیا کیونکہ ایک گیم کے لیے کئی ملین ڈالر دینا ان کے نزدیک مضحکہ خیز بات تھی۔

لیکن عین اس وقت جب بن کو اپنی خواہش کی تکمیل مشکل نظر آ رہی تھی لوکاس آرٹس کے ویڈیو پروگرامر ایرک جانسن نے لڑکے کو مدد کی پیشکش کی۔ وہ کئی ماہ تک ہر ہفتے بن کے ساتھ کام کرتا تاکہ ویسا کھیل بنایا جا سکے جیسا لڑکا چاہتا ہے۔

بن کے مطابق ’بچے‘ سب سے اہم لوگ ہیں جو ویسی ہی صورتحال سے گزر رہے ہیں جس سے بن گزر رہا تھا۔ انہوں نے اس گیم کو آسان رکھا تاکہ چھوٹے بچے بھی آسانی سے کھیل سکیں۔

کھیل میں بن سکرین پر اچھلتا ہوا نظر آتا ہے۔ اس مفت گیم کو اب تک پینتیس ہزار لوگ ڈاون لوڈ کر چکے ہیں۔

یہ کھیل www.makewish.org/ben سے ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد