BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 02 December, 2003, 03:23 GMT 08:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گراہم بیل کی ایجاد مشکوک ہوگئی
ٹیلی فون
تازہ شواہد سے گراہم بیل کی ٹیلی فون کے موجد کی حیثیت متنازعہ ہو سکتی ہے

حال ہی میں سامنے آنے والے شواہد کی روشنی میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے ایک جرمن سائنسدان نے الیگزینڈر گراہم بیل سے پندرہ سال پہلے ٹیلی فون ایجاد کر لیا تھا۔

اب تک گمنامی کے اندھیروں میں پڑی رہنے والی فائلوں میں کہا گیا ہے کہ سکاٹ لینڈ کے باشندے گراہم بیل کی شہرت کو قائم رکھنے کے لئے جرمنی میں سن اٹھارہ سو تریسٹھ میں تیار ہونے والے آلے کے کامیاب تجربات کو منظر عام پر نہیں آنے دیا گیا۔

ان فائلوں میں کہا گیا ہے کہ جرمن سائنسدان فلپ ریئس نے جو ٹیلی فون ایجاد کیا تھا وہ آواز نہ صرف دوسری طرف بھیج سکتا تھا بلکہ وصول بھی کر سکتا ہے۔

ان فائلوں میں برطانوی بزنس مین سر فرینک گل پر فلپ ریئس کے کام کو عام نظروں سے مخفی رکھنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

تازہ ترین شواہد لندن میں قائم سائنس میوزیم میں پڑی پرانی فائلوں سے سامنے آئے ہیں۔

ان فائلوں کو میوزیم کے موجودہ مہتمم جان لفن نے از سرنو ’دریافت‘ کیا ہے۔

سر فرینک گل ایک کمپنی سٹینڈرڈ ٹیلی فونز اینڈ کیبلز کے چیئرمین تھے جس نے فلپ ریئس کے تیار کردہ آلے پر تجربات کئے تھے۔

اس وقت سر فرینک گل کی کمپنی امریکن ٹیلی فون اینڈ ٹیلی گراف کمپنی سے سے ایک ٹھیکہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھی جو بیل کمپنی کی ایک شاخ تھی۔

فرنیک گل کے خیال میں اگر جرمن سائنسدان کے ایجاد کئے ہوئے آلے پر ہونے والے کامیاب تجربات کی بات عام ہو گئی تو ان کی کمپنی کے ٹھیکہ حاصل کرنے کے امکانات محدود ہو جائیں گے۔

اس سے پہلے بھی کئی محققین کہہ چکے ہیں کہ جرمن سائنسدان نے گراہم بیل سے کئی سال پہلے ٹیلی فون ایجاد کرلیا تھا۔

تازہ فائل میں پائے جانے والے شواہد انہیں دعوؤں کو تقویت دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد