’سگریٹ عمر گھٹائے دس سال‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک تحقیق کے مطابق سگریٹ پینے سے عام شخص کی عمر میں دس سال کی کمی آ جاتی ہے۔ یہ رپورٹ برٹش میڈیکل جرنل میں چھپی ہے اور یہ پچاس سال کی تحقیق پر محیط ہے جس میں 34,439 افراد پر تحقیق کی گئی ہے۔ اس تحقیق میں شامل سب افراد 1900 اور 1930 کے درمیان پیدا ہوئے اور سب ہی ڈاکٹر تھے۔ 1951 میں ان کی سگریٹ نوشی کی عادت کے متعلق ان سے سوالات کیے گئے۔ تحقیق کاروں نے اگلے 50 سالوں میں ان کے ساتھ وقفے وقفے سے رابطہ کیا اور معلوم کرنے کی کوشش کی کہ کیا ان کی عادتیں بدلی ہیں یا نہیں۔ انہوں نے ان کے متعلق بھی معلومات حاصل کیں جو اس دوران وفات پا گئے تھے اب انہوں نے ان اعدادوشمار کا تجزیہ کیا ہے۔ تجزیے سے انہیں معلوم ہوا کے جن افراد نے کبھی سگریٹ نہیں پی تھی وہ سگریٹ پینے والوں کی نسبت اوسطًا دس سال زیادہ جیئے۔ ایک اور بات جو سامنے آئی وہ یہ تھی کہ 70 سال کی عمر کو پہنچنے تک سگریٹ نوشوں کی شرح اموات غیر سگریٹ نوشوں کی نسبت دوگنا تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||