BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 December, 2003, 10:52 GMT 15:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سگریٹ نوشی پر پابندی کا مطالبہ
سگریٹ نوشی مضر صحت ہے: دی لینسٹ
دی لینسٹ میں سگریٹ نوشی کو ایک خطرناک نشہ قرار دیا گیا ہے

برطانوی جریدے دی لینسٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد ہونی چاہئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر تمباکو کے استعمال کو غیر قانونی اور سگریٹ اپنے پاس رکھنے کو جرم قرار دے دیا جائے تو ہر سال ہزاروں جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔

دی لینسٹ کے مطابق تقریباً اسی فیصد برطانوی باشندے سگریٹ نوشی نہیں کرتے۔ جریدے کے اداریے میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کے علاوہ سگریٹ کا دھواں سانس میں جانے سے ہر سال برطانیہ میں ایک ہزار افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

سگریٹ نوشی کے حامیوں کے ایک گروپ فارسٹ نے اس رپورٹ پر حیرت اور بے یقینی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے سگریٹ پینا بالکل اسی طرح ہے جیسا کہ شراب پینا یا خاص طرح کا کھانا کھانا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والوں کا پیدا کیا ہوا دھواں نہ صرف اردگرد کے افراد کے لئے بے انتہا مضر ہے بلکہ اس سے سگریٹ پینے والے افراد کو سگریٹ سے نجات حاصل کرنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔

یہ تحقیقات ایک برطانوی میڈیکل کالج کے مطالعے پر مبنی ہیں۔ ماہرین کے مطابق سگریٹ نوشی پر پابندی سے ایک لاکھ پچاس ہزار زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔

ڈاکٹر ایسٹرڈ جیمز نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ سگریٹ پینے سے مجموعی طور پر برطانیہ میں ہر سال ایک لاکھ بیس ہزار افراد ہلاک ہوجاتے ہیں جبکہ دنیا بھر میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چار اعشاریہ دو ملین ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی کینسر، دل اور پھیپڑوں کی موذی بیماریوں کا باعث ہے۔ ’تو ہم ایسی چیز کی اجازت کیوں دیں جو موت کا باعث ہے‘۔

دی لینسٹ میں سگریٹ نوشی کو ایک خطرناک نشہ قرار دیا گیا ہے اور برطانوی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تمباکو پر مکمل پابندی عائد کرے۔

تاہم ٹوبیکو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ٹم لارڈ کا کہنا ہے کہ لاکھوں افراد ان خطرات سے آگاہ ہونے کے باوجود اپنی مرضی سے سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد