غار سے قدیم ترین زیورات دریافت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افریقہ کے غاروں سے چند ایسے خول ملے ہیں جن کے بارے میں خیال ہے کہ یہ دنیا کے قدیم ترین زیورات ہیں۔ بر اعظم افریقہ کے جنوبی کونے میں واقع بلومبوز کے غار سے ملنے والے خول نما موتیوں کے بارے میں سائنسدانوں کا خیال ہے یہ پچھتہر ہزار سال پرانے ہیں۔ چنے کے سائز کے ان موتیوں میں ایک ہی طرح کے سوراخ ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں کسی ہار یا دست بند میں استعمال کیا جاتا رہا ہوگا۔ ناروے کی برجن یونیورسٹی کے پروفیسر کرسٹوفر ہینشلوڈ اور ان کی ٹیم نے بی بی سی کو بتایا کہ ان موتیوں کی دریافت سے ہمارے اباؤ اجداد کے خیالات کی اولین تصویر سامنے آتی ہے۔ اس سے پہلے خیال کیا جاتا تھا کے دنیا کے قدیم ترین زیورات پپینتالیس ہزار سال پرانے ہیں۔ پروفیسر کرسٹوفر ہینشلوڈ کی ٹیم کا خیال ہے کہ ان موتیوں کو لازمی طور پر اٹھا کر ان غاروں تک لایا گیا ہو گا کیونکہ قریب ترین دریا بھی وہاں سے بیس کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||