BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 24 March, 2004, 15:00 GMT 20:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انسانی نشوونما کاغذائی افلاس
وٹامن
وٹامن کی کمی آئی کیو پر اثر انداز ہوسکتی ہے
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر تیسرے شخص کو مناسب مقدار میں غذائی اجزاً میسر نہیں ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس غذائی کمی سے لاکھوں افراد کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتیں متاثر ہو رہی ہیں۔

یونیسیف نے شائع ہونے والی اپنی اس رپورٹ کے بعد صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری ایقدامات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے مطابق اس صورتحال پر قابو پانے کے لئے غربت میں کمی لانا ہوگی، بچوں کی اموات کی شرح کو کم کرنا ہوگا اور ماؤں کی صحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

یہ سب تبھی ممکن ہوگا جب اچھے غذائی اجزاً میسر کرائے جائیں۔کیونکہ اگر ان غذائی اجزاً کی فراہمی وافر مقدار میں نہیں کرائی جا سکی تو لوگوں کی عقل و شعور کی صلاحیتیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔

اگر ان اہم جزیات کی کمی اسی طرح برقرار رہتی ہے تو خدشہ ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد خون کی کمی اور اندھے پن کا شکار ہو جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عام طور پر استعمال کی جانے والی خوراک میں کوشش کر کے اہم اور ضروری اجزاً شامل کئے جانے چاہیں۔

اس کے علاوہ عالمی سطح پر حکومتوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اسہال،ملیریا، اور خسرہ جیسی بیماریوں کی روک تھام کے لئے موزوں اقدامات لیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد