سیاحوں کے لئے مترجم روبوٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اگر اب آپ کو جاپان کا دورہ کرنے کا اتفاق ہو تو آپ کو زبان کے مسئلے کا سامنا نہیں ہوگا جیسا کہ عموماً سیاحوں کو وہاں ہوا کرتا ہے۔ جاپانی ماہرین نے ایک ایسا روبوٹ ایجاد کیا ہے جو چند لمحوں ہی میں جاپان کی مقامی زبانوں کا انگریزی ترجمہ کرسکتا ہے یا پھر انگریزی میں کی گئی بات کو جاپانی زبان میں دہراسکتا ہے۔ جاپان میں زیادہ تر لوگ انگریزی نہیں جانتے یا اگر جانتے ہیں تو انگریزی بولنا پسند نہیں کرتے۔ ٹوکیو کے ناریکا ایئر ہورٹ پر پہنچنے والے سیاح یہ روبوٹ ایئر پورٹ ہی سے کرائے پر حاصل کرسکیں گے۔ پاپیرو نامی یہ مشین دنیا کا پہلا سننے اور دیکھنے والا روبوٹ ہے۔ یہ سب کچھ دیکھنے اور سننے کے ساتھ ساتھ بول بھی سکتا ہے۔ یہ روبوٹ جاپان کے ایک بڑے پروجیکٹ کا حصہ ہے جس کے تحت ٹوکیو ایئر پورٹ کو ای-ایئرپورٹ میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ یہ دنیا کا جدید ترین ایئرپورٹ ہے۔ انسانی رویہ سمجھنے اور اس کی نقل کرنے کے ساتھ ساتھ پاپیرو دو زبانوں کو محاوراتی اصطلاح میں ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں پچاس ہزار جاپانی اور پچیس ہزار انگریزی الفاظ ذخیرہ کئے گئے ہیں۔ اس آلے کو استعمال کرنے والے اگر اس میں بولیں تو یہ بالکل صحیح طور پر اس کا جاپانی میں ترجمہ کرسکتا ہے۔ اس روبوٹ کی تیاری میں جاپان کی این ای سی کمپنی اور یورپی ماہرین کا اشتراک شامل ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||