BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے‘
کولن پاول
کولن پاول نے ایڈز پر امریکی پالیسی کا دفاع کیا

امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے کہا ہے کہ ایڈز پر قابو پانے کے سلسلے میں امریکہ کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں کہیں زیادہ کوشش کر رہا ہے۔

کولن پاول نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈز امریکہ کی قومی سلامتی کا معاملہ ہے اور اس کے باعث دیگر ممالک خاصی ابتری کا شکار ہو چکے ہیں اس لیے بش انتظامیہ آئندہ پانچ برس کے دوران ایڈز پر پندرہ ارب ڈالر خرچ کرنے کے عہد سے انحراف نہیں کرے گی۔

 ایڈز قومی سلامتی کا مسئلہ ہے اس لیے امریکہ نے پندرہ ارب ڈالر کی پائی پائی ایڈز پر خرچ کرنے کا تہہ کیا ہوا ہے۔

کولن پاول

اس ضمن میں کولن پاول نے مجموعی رقم کا ایک تہائی حصہ ان منصوبوں پر خرچ کرنے کے فیصلے کا بھی دفاع کیا جن کے تحت جنسی احتراز کے فروغ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

بی بی سی کے ساتھ گفتگو کے دوران کالن پاول کی طرف سے یہ اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے جب صدر بش نے سن دو ہزار چار میں ایڈز پر قابو پانے کے لیے دو ارب دس کروڑ ڈالر مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واشنگٹن میں موجود بی بی سی کے مائیکل بیوکینان کا کہنا ہے کہ بیشتر لوگوں یہ توقع کر رہے تھے کہ صدر بش ایڈز پر قابو پانے کے لیے تین ارب ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کریں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ پندرہ ارب ڈالر کی پائی پائی ایڈز پر خرچ کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے۔

حفاظتی ٹیکہ
دنیا بھر میں حفاظتی ٹیکے پر تجربات جاری ہیں

کولن پاول نے ایسی تجاویز کو بھی مسترد کیا جن میں کہا گیا تھا کہ مجموعی رقم کا ایک تہائی حصہ جنسی احتراض کے فروغ پر خرچ کیا جانا غیر حقیقت پسندانہ قدم ہو گا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جنسی احتراض کی مہم میں کونڈوم کےاستعمال اور بہتر علاج معالجے کی تلقین بھی کی جائے گی۔

تاہم ایڈز پر قابو پانے کے سلسلے میں کام کرنے والے سرگرم کارکنوں نے یہ تشویش ظاہر کی ہے کہ دو ارب دس کروڑ ڈالر کی رقم منصوبے پر پوری طرح عمل درآمد کے لیے کافی نہیں ہو گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد