تھائی لینڈ کا جزیرہ سیاحت کے لیے بند

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
تھائی لینڈ کے حکام نے کوہ تچائی نامی جزیرے کو سیاحت کے باعث پہنچنے والے نقصانات کے باعث بند کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق سیاحوں کے وہاں آنے سے علاقے کی قدرتی وسائل اور ماحول کو نقصان پہنچ رہا تھا۔
پھانگ نگا صوبے کا یہ جزیرہ سِمیلان نیشنل پارک کا حصہ ہے۔
بیناک پوسٹ نامی اخبار کے مطابق وسط مئی سے وسط اکتوبر تک ویسے تو تمام ہی سمندر نیشنل پارک بند رہیں گےتاہم اس کے بعد تچائی کے علاوہ باقی سب دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔
یہ پارک سیاحوں اور تیراکوں میں کافی مقبول ہے۔ اس کے بعض مقامات تک تیراکوں کو رسائی حاصل ہوگی۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
تھائی لینڈ میں قومی پارکوں اور جنگی حیات سے متعلق ادارے کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ’اس سے پہلے کے نقصان ناقابلِ تلافی ہو جائے ہم جزیرے اور سمندر دونوں میں ماحول کی بحالی کے لیے اسے بند کر رہے ہیں جو سیاحت کے باعث متاثر ہوئی ہے۔‘
مقامی میڈیا کے پر ماہرین کا کہنا تھا کہ اس جزیرے پر 70 افراد کی گنجائش ہے تاہم بعض دفعہ یہاں 1000 سے زائد سیاح اور کھانے پینے کی چھوٹی دکانیں اور کشتیاں جمع ہوتی ہیں۔
تھائی لینڈ میں اس سال بھی لاکھوں سیاح آتے ہیں جن میں زیادہ تر اس کے خوبصورت ساحلوں اور جزیروں کو دیکھنے آئے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







