جنوبی کوریا میں زیکا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق

زیکا وائرس ایک خاص قسم کے مچھروں سے پھیلتا ہے

،تصویر کا ذریعہOxitec

،تصویر کا کیپشنزیکا وائرس ایک خاص قسم کے مچھروں سے پھیلتا ہے

جنوبی کوریا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک شہری جو حال ہی میں برازیل سے واپس آیا تھا وہ زیکا وائرس سے متاثرہ ہے۔

سینٹر فور ڈزیز کونٹرول اینڈ پریوینشن کا کہنا ہے کہ منگل کو اس کے مرض کی تشخیص ہوئی اور ان کا اب گوانگجو شہر میں علاج ہو رہا ہے۔

زیکا وائرس جس کی پیداواری مچھروں سے ہوتی ہے کو ورلڈ ہیلتھ اورگنائزیشن نے ایک عالمی سطح پر صحت کی ايمرجنسی قرار دیا ہے۔

یہ بیماری تیزی سے برازیل اور امریکی براعظم میں پھیل چکی ہے اور شک کیا جا رہا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے دوران بھی اسی وائرس کی وجہ سے بچوں میں نقص سامنے آ رہے ہیں۔

البتہ ڈبلیو ایچ او کے ماہرین نے اس وائرس اور میکروسیفلی کی بیماری کے درمیان کوئی بھی رشتہ ڈھونڈنے کے خلاف تنبیہ دی ہے ۔ یہ بات ابھی ثابت نہیں ہوئی ہے۔ کچھ ایشائی ممالک میں بھی زیکا انفیکشن کی نشاندہی کی گئی ہے۔

جنوبی کوریا کا یونہاپ خبر رساں ادارے کے مطابق متاثرہ شخص کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور گھر واپس آنے کے بعد ان کی ہر نقل و حرکت پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔