یورپ میں حاملہ خاتون کے زکا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق

،تصویر کا ذریعہGetty Images
سپین نے ایک حاملہ خاتون کے زکا وائرس سے متاثر ہونے تصدیق کی ہے۔ یہ یورپ میں زکا وائرس کا منظر عام پر آنے والا پہلا معاملہ ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وہ خاتون حال ہی میں کولمبیا سے واپس آئی تھیں اور قیاس ہے کہ وہیں وہ اس سے متاثر ہوئی تھیں۔
زکا لاطینی امریکہ میں پھیلا ہوا ہے جس سے چھوٹے سر والے بچوں کی پیدائش ہورہی ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے اس صورتحال کے پیش نظر عالمی صحت کی ہنگامی حالت کا نفاذ کیا ہوا ہے۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کی مطابق جمعرات کو عالمی ادارہ صحت نے ممالک کو تاکید کی ہے کہ وہ ان لوگوں نے خون کا عطیہ نہ لیں جنھوں نے حال ہی میں زکا وائرس سے متاثرہ علاقوں کا سفر کیا ہے۔
سپین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق زکا کی تشخیص ہونے والی حاملہ خاتون کا تعلق ملک کے شمال مشرقی خطے کاتالونیہ سے ہے۔
بیان میں اس خاتون کا نام نہیں ظاہر کیا گیا تاہم بتایا گیا ہے وہ سپین میں سات مصدقہ کیسز میں سے ایک ہیں۔
بیان کے مطابق دو مزید مریضوں کا تعلق کاتالونیہ، دو سے کیستائل اور لیون اور ایک ایک کا مرسیا اور دارالحکومت میڈرڈ سے ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
وزارت صحت کے مطابق ’تمام کی صحت اچھی ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہAP
وزارت صحت کی جانب سے زور دیا گیا ہے کہ ’سپین میں تشخیص شدہ زکا وائرس کے کیسز۔۔۔ اپنے ملک میں وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ نہ لیں کہ یہ باہر سے آئے ہوئے شدہ کیسز ہیں۔‘
خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے زکا وائرس کو عالمی سطح پر خطرہ قرار دیا جاچکا ہے اور اس حوالے سے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے اس وائرس سے ہزاروں کی تعداد میں چھوٹے سر والے بچوں کی پیدائش ہورہی ہے۔
دوسری جانب آسٹریلیا میں بھی زکا وائرس کے دو معاملے سامنے آئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سڈنی کے دو رہائشی حال ہی میں کریبیئن ممالک سے لوٹے ہیں۔







