بےقابو خلائی جہاز زمین پر گرنے سے قبل ہی جل گیا

،تصویر کا ذریعہ
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے خلائی سفر کے آغاز پر ہی بےقابو ہو جانے والا روسی خلائی جہاز زمینی فضا میں داخلے پر جل کر تباہ ہو گیا ہے۔
ایم -27 ایم نامی یہ مال بردار خلائی جہاز منگل کو قزاقستان سے خلا میں بھیجا گیا تھا
اس جہاز پر تین ٹن ضروری سامان اور آلات موجود تھےلیکن پرواز کے کچھ ہی عرصے بعد اس کا رابطہ کنٹرول روم سے منقطع ہو گیا تھا۔
روس خلائی ایجنسی روس كوسموس کا کہنا ہے کہ جہاز جمعے کی صبح بحرِالکاہل کے اوپر ہمارے سیارے کی فضا میں داخل ہوا اور فضا میں ہی جل کر ختم ہوگیا۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خلائی جہاز کے چند چھوٹے ٹکڑے ہی زمین کی سطح تک پہنچ پائیں گے۔
سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ خلائی جہاز کے یہ ٹکڑے بھی خشکی پر نہیں بلکہ سمندر میں گریں گے۔
یہ خلائی جہاز زمین سے تقریباً 420 کلو میٹر دور خلا میں موجود بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر چھ خلابازوں کو خوراک، ایندھن، آکسیجن اور کپڑے فراہم کرنے والا تھا۔
یہ سوویت دور میں بنائے گئے خلائی راکٹوں کے 60 سے زیادہ خلائی مشنز میں سے ناکام ہونے والا صرف دوسرا خلائی مشن ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







