گوگل نے فحش بلاگز تک رسائی روکنے کا ارادہ بدل دیا

گوگل نے اپنے بلاگر پلیٹ فارم پر موجود فحش مواد شائع کرنے والے بلاگز کو پرائیویٹ کرنے کا اپنا ارادہ بدل لیا ہے۔
اس ہفتے کے آغاز پر گوگل نے فحش تصاویر یا ویڈیوز والے بلاگز اور بلاگروں کو خبردار کیا تھا کہ وہ 23 مارچ تک انہیں پرائیویٹ کر دے گا۔
تاہم اب گوگل کا کہنا ہے کہ ’بڑے پیمانے پر ردِعمل‘ کے نتیجے میں اس نے اپنی موجود پالیسی کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ’فحش مواد رکھنے والے بلاگ اپنے آپ کو ایڈلٹ یا بالغوں کے لیے کے طور پر شناخت کروانا جاری رکھیں گے۔‘
اس کا مطلب ہے کہ اس سے قبل کے صارفین کسی ایسے بلاگ پر جائیں گے تو انہیں پہلے ایک خبردار کرنے والا صفحہ دکھائی دے گا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی بلاگ کے ساتھ بالغ کا ٹیگ لگانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں جس کے بارے میں وہ سمجھیں کہ اس کے ساتھ ایسا مطابقت رکھتا ہو گا۔
گوگل نے کہا ہے کہ اس نے بجائے بلاگز کو پرائیویٹ کرنے کے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ کمرشل فحش مواد یا پورن شائع کرنے کے خلاف کارروائی کو تیز کرے گا۔
اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ایسے بلاگرز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گا جنہوں نے اپنے بلاگ کو صحیح طریقے سے شائع کیا ہے کہ یہ بالغوں کے لیے ہیں تو اُن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
گوگل نے ابتدا میں یہ تجویز دی تھی کہ وہ ایسے بلاگز جن پر فحش مواد ہے، انہیں اگلے مہینے سے پرائیویٹ کر دے گا اور نئے ایسے بلاگز کو جو 23 مارچ کی ڈیڈ لائن کے بعد بنیں گے انہیں ہٹا دے گا۔







