’اپنے میک کو انگلی کے اشارے پر چلائیں‘

،تصویر کا ذریعہeyesight
ایپ بنانے والی کمپنی ’آئی سائٹ‘ نے ’کنٹرول ایئر‘ کےنام سےایک ایسی ایپ متعارف کرائی ہے جس کے ذریعےاب میک کمپیوٹر کو بغیر چھوئے بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
اس کام کے لیے بس اپنی انگلی کو میک کمپیوٹر کے سامنے کریں اور جادو دیکھیں۔
اس ایپ کے ذریعے میک کمپیوٹر کی میڈیا ایپلیکیشنز کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
انگلی کے اشارے سے آواز کم زیادہ کرنا، گانا چلانا روکنا، گانا تبدیل کرنا وغیرہ جیسی خصوصیات شامل ہیں اور انگلی کو ہونٹوں کے قریب لے جانے سے آواز آنی مکمل بند ہو جاتی ہے۔
کنٹرول ایئر بنانے والی کمپنی آئی سائٹ کے سربراہ گڈین شموئل نے کہا کہ ’کنٹرول ائیر آپ کی موسیقی اور ویڈیو ایپلیکشنز کو کنٹرول کرنے کا ایک سادھ سا طریقہ ہے۔ آپ کی تمام ایپس پسِ منظر میں چل رہی ہوتی جب آپ صرف ہاتھوں کے اشاروں سے اِن ایپس تک رسائی صرف ایک انگلی اٹھا کر حاصل کر سکتے ہیں۔‘
اس ایپ کے ذریعے آئی ٹیونز، کوئیک ٹائم پلیئر، آرڈیو، سپوٹیفای، وی ایل سی اور وی او ایکس کو چلایا جا سکتا ہے۔
میک کمپیوٹر پر اپنے کسی اور ایپ پر کام جاری رکھتے ہوئے بھی اس ایپ کو پسِ منظر میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
صرف انگلی کے ایک اشارے سے اس ایپ کا لطف لینے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی ڈیوائس کے کیمرے کے سامنے ہوں اور درمیانی فاصلہ تقریباً 1 سے 5 فٹ کا ہونا چاہیے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس ایپ کو انسٹال کرنے لیے میک کمپیوٹر کا آپریٹنگ سسٹم کم از کم 10.7 ہونا چاہیے اور اسے صرف میک بُک ائیر، میک بُک پرو اور آئی میک کمپوٹر پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔







