گوگل کو 4.76 بلین ڈالر کا منافع، لیکن سرمایہ کار فکرمند

سرمایہ کار اس بات کو قریب سے دیکھ رہے ہیں جو اس بات سے فکر مند ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ سمارٹ فون کے استعمال کی جانب جا رہے ہیں اور گوگل کا موبائل کے اشتہارات کا کاروبار اتنا اچھا نہیں چل رہا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسرمایہ کار اس بات کو قریب سے دیکھ رہے ہیں جو اس بات سے فکر مند ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ سمارٹ فون کے استعمال کی جانب جا رہے ہیں اور گوگل کا موبائل کے اشتہارات کا کاروبار اتنا اچھا نہیں چل رہا

انٹرنیٹ کمپنی گوگل نے چوتھی سہ ماہی 4.76 بلین ڈالر کا منافع کمایا ہے جو 2013 میں چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔

تاہم وال سٹریٹ اس سے زیادہ منافع توقع کر رہی تھی۔

گوگل کا منافع بڑھ کر 18 بلین ڈالر ہو گیا ہے جو کہ ایپل کمپنی کی جانب سے پچھلی سہ ماہی میں کمائے جانے والے منافعے کے برابر ہے۔

دیگر امریکی کمپنیوں کی طرح گوگل کو بھی ڈالر کی گرتی قدر کی وجہ سے نقصان ہوا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے ’اگر ڈالر کی قدر بہتر ہوتی تو منافع 541 ملین ڈالر زیادہ ہوتا۔

گوگل کی جانب سے اشتہار کے لی جانی رقم میں تین فیصد کمی واقع ہوئی ہے اجس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ گوگل کو ابھی بھی موبائل پر اشتہارات لینے کے لیے مشکل پیش آ رہی ہے۔

سرمایہ کار اس بات کو قریب سے دیکھ رہے ہیں جو اس بات سے فکر مند ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ سمارٹ فون کے استعمال کی جانب جا رہے ہیں اور گوگل کا موبائل کے اشتہارات کا کاروبار اتنا اچھا نہیں چل رہا جتنا اس کا ڈیسک ٹاپ پر اشتہارات کا چل رہا ہے۔

منافع کے اعلان کے بعد سٹاک ایکسچینج بند ہونے تک گوگل کے حصص میں دو فیصد کمی آئی تھی۔