’نیلی ایل ای ڈیز‘ کی ایجاد پر نوبیل انعام

،تصویر کا ذریعہSPL
سال 2014 کا نوبیل پرائز برائے فزکس، ’نیلی ایل ای ڈیز‘ ایجاد کرنے والے جاپان کے تین سائنسدانوں کو دیا گیا ہے۔
پروفیسرز اسامو اکاساکی، ہیروشی امانو اور شوجی نکامورا کی ایجاد سے کم توانائی کے استعمال سے تیز روشنی پیدا کرنے والے نیلی روشنی پیدا کرنے والے ڈیوڈز کے ایجاد کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی تھی۔
پروفیسر اسامو اکاساکی، ہیروشی امانو اور شوجی ناکامورا نے پہلی نیلی ایل ای ڈی 1990 کی دہائی کے آغاز میں بنائی تھیں۔
اس کے نتیجے میں نئے روشن توانائی بچانے والے سفید لیمپس بنانے اور ایل ای ڈی سکرینز بنانے میں مدد ملی تھی۔
نوبیل انعام کی اسی لاکھ کرونر یعنی سات لاکھ پاؤنڈز کی انعامی رقم پروفیسرز اسامو اکاساکی، ہیروشی امانو اور شوجی نکامورا میں برابر تقسیم کی جائے گی۔
نوبیل پرائز برائے فزکس جیتنے والے پروفیسرز کے ناموں کا اعلان سویڈن میں ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔
سنہ 1901 سے اب تک 196 سائنسدان فزکس کا نوبل پرائز جیت چکے ہیں۔
پاکستانی سائنسدان عبدالسلام بھی 1979 میں فزکس کا نوبیل پرائز جیت چکے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پروفیسر شوجی نکامورا نے جاپان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فزکس کا نوبیل انعام جیتنا ان کے لیے ناقابل یقین ہے۔







