کامیاب آن لائن ڈیٹنگ کے لیے سات مشورے

Young woman with a phone in her hand. She's smiling, wearing a yellow dress and walking by the river in Budapest at dusk.

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنڈیٹنگ ایپ پر سائن اپ کرنا ٹھیک ہے لیکن اس بات کو یقینی بنائیں کے ڈیٹ کی تلاش کا عمل آپ کے پریشانی کا عمل نہ بنے۔

دنیا بھر میں لاکھوں افراد محبت کی تلاش میں آن لائن ڈیٹنگ ویب سائٹس استعمال کرتے ہیں۔

آن لائن ڈیٹنگ کا تجزیہ کرنے والی ویب سائٹ ’آن لائن ڈیٹنگ سٹیٹسٹِکس اینڈ فیکٹس‘ کے مطابق دنیا بھر میں نو کروڑ دس لاکھ صارفین ڈیٹنگ ایپس استعمال کرتے ہیں لیکن ان میں سے سینکڑوں کو ڈیٹ نہیں ملتی۔

برطانیہ میں رائے عامہ کا سروے کرنے والی کمپنی ’یو گو‘ کے مطابق ملک کی آبادی کا دس فیصد ڈیٹنگ ایپس کا استعمال کر رہا ہے اور ان میں سے نصف تعداد ان ایپس پر ملنے والے افراد کے ساتھ ڈیٹ پر گئے ہیں۔

ذوئی سٹرمپل ’دی مین ڈائٹ‘ کی مصنفہ ہیں اور یونیورسٹی آف ایسیکس میں تاریخ پڑھاتی ہیں جبکہ سوزی ہیمن رشتوں کے بارے میں مشورے دیتی ہیں۔ ان دونوں نے مل کر ڈیٹنگ کے لیے چند ایسے مشورے مرتب کیے ہیں جو مفید ہو سکتے ہیں۔

1: ڈیٹ ڈھونڈنے کا عمل پر لطف ہونا چاہیے نہ کہ پریشانی کا باعث

ایک نوجوان خاتون نے ہاتوھوں میں فون پکڑا ہوا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناصول نمبر ایک: نہیں جی چاہ رہا، نہیں کرنا چاہتے تو فوراً رک جائیں

اگر آپ اس بارے میں اچھا محسوس نہیں کر رہے تو رک جائیں۔ اگر آپ کو کوئی پسند نہیں تو اس سے دوبارہ نہ ملیں۔

اس معاملے میں اپنی اصل خواہش کے برخلاف کوشش آپ کو تھکا سکتی ہے اور منفی احساسات کی وجہ بن سکتی ہے۔

2: اپنے اندر کی آواز کو سنیں

ایک نوجوان جوڑآ پارک کے بینچ پر کافی پی رہا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناگر آپ کو اپنی ڈیٹ پر اعتماد نہیں تو فوراً رک جائیں

اگر کسی موڑ پر بھی کچھ اچھا نہ لگے تو اس بارے میں سنجیدگی سے سوچیں۔

ہم آسانی سے خود کو یہ الزام دے سکتے ہیں کہ ’یہ میری غلطی ہے‘ لیکن شاید یہ دوسرے کی غلطی ہو۔

3: میسینجنگ کی بات ہو تو کم بھی بہت زیادہ ہے

ایک جوڑا گلے ملتے ہوئے ٹیکسٹ بھی کر رہا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنایپ پر ہر شخص سے بات نہ کریں

ڈیٹنگ ایپ پر ہر شخص سے بات کرنے سے آپ شدید تھکان کا شکار ہو سکتے ہیں۔

اپنی حسِ مزاح اور وقت ان لوگوں کے ساتھ چیٹنگ میں صرف کریں جن کے ساتھ آپ کو بات کر کے لطف آتا ہے اور جہاں کوئی امید کی فضا ہو۔

4: ڈیٹنگ نمبروں کا کھیل ہے

چین کی ایک انتہائی مصروف سڑک پر خواتین سڑک پار کرتے ہوئے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآپ کو ایک ایسی جگہ پر کسی کے ملنے کے زیادہ امکان ہوتے ہیں جہاں بھیڑ زیادہ ہو

مخصوص ڈیٹنگ سروسز سے دور رہیں اور وہاں جائیں جہاں لوگوں کی زیادہ تعداد ہو۔

ڈیٹنگ نمبروں کا کھیل ہے اس لیے ہیرے کی تلاش میں آپ کو کوئلے کی خاک چھاننی ہو گی۔ ان ایپس پر یقین نہ کریں جو دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کے پاس صرف ہیرے ہیں، کوئلے نہیں ہیں! اس میں کوئی آسان راستہ نہیں ہے۔

5: پہلے ایک دوست کی تلاش کریں

دو خواتین دوست سڑک پر مسکراتے ہوئے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجہاں رشتوں کی بات ہو تو دوستی ایک بہترین آغاز ہوتا ہے

بہترین تعلق وہ ہوتا ہے جو دوستی سے شروع ہو اور وہاں سے بات آگے بڑھ جائے۔

اور ہاں یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کے مستقبل کے ساتھی کے ساتھ آپ کا تعارف کوئی دوست ہی کروائے۔

6: لچک دکھائیں

دو نوجوان شام کے وقت سڑک پار کرتے ہوئے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن’آپ میری ٹائپ کے نہیں‘ - ’ہاں، اور آپ بھی نہیں‘

شاید آپ یہ سمجھتے ہوں کہ آپ جانتے ہیں کہ آپ کو کسی شخص میں کون سی چیز اپنی جانب راغب کرتی ہے۔۔۔

اگر آپ اپنی فہرست کو مختصر کر دیں گے تو شاید وہ شخص آپ کی نظروں میں کبھی نہ آ سکے جو آپ کے لیے ہر طرح سے صحیح ہو لیکن بظاہر آپ کی خواہش کے تمام خانے پر نہ کرتا ہو۔

7: ہوش اور عقل سے کام لیں

Concept image: a red heart on a computer keyboard.

،تصویر کا ذریعہGetty Images

انٹرنیٹ پر ایک دوسرے سے تعارف کا مطلب ہے کہ آپ دونوں کا کوئی ایک جاننے والا نہیں ہے اور پھر یہ کہ آپ ایک دوسرے کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے۔

اگر کہیں بھی کسی قسم کا بھی شک ہو تو اپنے دماغ میں بجنے والی خطرے کی گھنٹی کو سنیں۔

اگر آپ کی نئی ڈیٹ پیسوں کی درخواست کرے یا پھر بار بار طے شدہ ملاقات منسوخ کر دے تو اس شخص سے ہر قسم کا رابطہ منقطع کر دیں۔

جذبات کے نرغے میں نے پھنسیں!