سیلفی لیتے سائبیرین شیر

،تصویر کا ذریعہLAND OF THE LEOPARD NATIONAL PARK
روس کے نیشنل پارک نے سائبیرین شیروں کی قربتوں اور بوس و کنار والی تصاویر جاری کی ہیں۔
ان تصاویر میں شیروں کے کنبے اور بچے کھیل کود کرتے اور کیمرے کے لیے پوز کرتے نظر آتے ہیں۔
دو لاکھ 60 ہزار ہیکٹر کی وسیع اراضی پر پھیلے پارک میں تقریباً 22 بالغ سائبیرین شیروں اور ان کے سات بچے ہیں۔
ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب شیروں کی یہ نسل شکار کی وجہ سے ناپید ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی تھی لیکن ان کی تعداد میں اب بہتری نظر آ رہی ہے۔
'خاندانی زندگی'

،تصویر کا ذریعہLAND OF THE LEOPARD NATIONAL PARK
نیشنل پارک کے مطابق، زمین کی سطح پر لگے آٹومیٹک کیمرے سے یہ تصاویر لی گئی ہیں اور سب سے پہلے اس طرح سے سائبیرین شیروں کے خاندان کی زندگی کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔
'دی سائبیرين ٹائمز' کے مطابق، یہ کیمرے شیروں اور ایسے دوسرے ناپید ہونے والے جانوروں کی نگرانی کے لیے لگائے گئے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ویڈیو اور تصاویر میں شیروں کے بچوں کو زمین پر لوٹ پوٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
کیمرے میں تاک جھانک

،تصویر کا ذریعہLAND OF THE LEOPARD NATIONAL PARK
ان بچوں کی ماں کی تصویر پہلے بھی سامنے آ چکی ہے جسے سائنسداں 'ٹی 7 ایف' نام سے جانتے ہیں۔ سنہ 2014 میں اس کی تین بچوں کے ساتھ تصویر سامنے آئی تھی۔ یہ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ ان میں سے دو اب بڑے ہو گئے ہیں اور سائبیریا سے پڑوسی ملک چین چلے گئے ہیں۔
ایک دوسری تصویر میں شیروں کے بچے کیمرے کی طرف بڑھتے اور پھر اس میں جھانکتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس کی وجہ سے کیمرے کا میموری کارڈ باہر آ جاتا ہے اور ویڈیو کٹ جاتا ہے۔
یہ نیشنل پارک روس کے پریمورسكی کرائی صوبے کے جنوب مغرب حصے میں پھیلا ہوا ہے۔
سائبیرین ٹائیگر

،تصویر کا ذریعہLAND OF THE LEOPARD NATIONAL PARK
اسے امر ٹائیگر بھی کہتے ہیں اور اس کا قدرتی علاقہ روس میں ہے۔
وہ ناپید ہوتے جا رہے ہیں اور روس میں ان کے شکار پر مکمل طور پابندی ہے۔ وہاں کم سہولیات اور کم تنخواہ کے مارے رینجرز انھیں شکاریوں سے بچانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
سنہ 1930 کی دہائی میں جب یہ نسل ختم ہونے کے دہانے پر تھی تو ان کی تعداد گھٹ کر 20 سے 30 کے درمیان ہی رہ گئی تھی۔
آج ایک اندازے کے مطابق، سائبیریا میں تقریباً 600 سائبیرین شیر ہیں۔
ماخذ: ڈبلیوڈبلیو ایف








