دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

،تصویر کا ذریعہThinkstock
1۔ آپ خلا سے ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
2۔ لوگ اوسطً اپنی زندگی کے 1.3 سال یہ فیصلہ کرنے میں گزار دیتے ہیں کہ انھوں نے ٹی وی پر کیا دیکھنا ہے۔
3۔ صدر اوباما کو امریکہ میں عام شہریوں کی جانب سے ملنے والے خطوط میں سے سب سے زیادہ استعمال کیا گیا لفظ ہیلپ یعنی مدد کا ہے۔
4۔ ایک عام سائز کے کونڈم میں 18 لیٹر ہوا آنی چاہیے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
5۔ انگلینڈ اینڈ ویلز میں جیلوں میں کھانے کے لیے مختص رقم روزانہ دو پاؤنڈ فی قیدی ہے۔
6۔ ممکن ہے کہ قدرت نے کتوں کو انسانوں کے بہترین دوست بننے کے لیے جینیاتی طور پر ہی پروگرام کیا ہے۔
ہسپانوی جزیرے ماگالف پر آئے زیادہ تر برطانوی سیاح اپنی زندگی کی پہلی چھٹیاں منا رہے ہیں۔
8۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں طبی وجوہات کی وجہ سے آپ چرس پی سکتے ہیں مگر اس وجہ سے کسی کو نوکری سے نکالنا بھی جائز ہے۔
9۔ خواتین ایف ورڈ (مخصوص گالی) کا استعمال مردوں سے زیادہ کرتی ہیں۔
10۔ شکاگو کبز کی ورلڈ سیریز میں فتح کے بعد ہونے والی پریڈ شاید دنیا کا 7 واں بڑا اجتماع تھا۔







