چین خلائی سٹیشن کےمشن کے لیے تیار

،تصویر کا ذریعہEPA
چین سوموار کو اپنے دو خلاباز مدار میں بھیج رہا ہے تاکہ وہ خلا کے بارے میں اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر سکے۔
چینی حکام نے بتایا ہے کہ دونوں خلاباز شمالی چین میں قائم جیکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پرواز کریں گے۔
ان کے منصوبے میں ٹیانگونگ 2 نامی خلائی سٹیشن پر پہنچنا اور وہاں 30 دن قیام کرنا شامل ہے۔ اس مشن کے ذریعے وہ وہاں زندہ رہنے کی اپنی صلاحیت کی جانچ کریں گے۔
یہ اور اس سے قبل خلا میں جانے کے واقعات اس بات کا اشارہ ہیں کہ وہ مستقبل میں ممکنہ طور پر چاند اور مریخ پر اپنا انسانی مشن روانہ کریں گے۔
اس سے قبل روانہ کیے جانے والے ٹیانگونگ یا آسمانی محل سپیس سٹیشن کو رواں سال کے اوائل میں ختم کر دیا گیا تھا۔
بہر حال حالیہ مشن کے خلابازوں میں 49 سالہ جنگ ہیپنگ شامل ہیں جو اس سے قبل دو بار خلائی سفر پر جا چکے ہیں۔ ان کے ساتھ اس مشن پر 37 سالہ چینگ ڈونگ ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAP
یہ دونوں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے شینزو 11 خلائی جہاز سے روانہ ہوں گے جسے لانگ مارچ 2 ایف راکٹ لے جائے گا۔
چین اپنے خلائی پروگرام کو ترقی دے رہا ہے۔ اس نے پہلے ہی خلا میں چہل قدمی کر رکھی ہے اور یہ روس اور امریکہ کے بعد پہلا ملک ہے جو انسانوں پر مشتمل اپنا مشن خلا میں بھیج چکا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سنہ 2013 مین چین نے کامیابی کے ساتھ اپنا غیر انسانی یوٹو خلائی مشن چاند پر بھیجا تھا۔







