طالبان کا انتقام: پانچ دیہاتی ہلاک

،تصویر کا ذریعہaljazeera.net
مشرقی افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے ان پانچ دیہاتیوں کو گولیاں مارکر ہلاک کردیا ہے جنہوں نے ان کے خلاف مقامی سطح کی بغاوت میں حصہ لیا تھا۔
صوبہ غزنی کے گاؤں والوں نے اس سے پہلے دعوٰی کیا تھا کہ انہوں نے طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت کے دوران سو کے لگ بھگ جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے۔
گاؤں والے طالبان سے اس بات پر ناراض تھے کہ انہوں نے علاقےمیں اسکول اور طبی مراکز کھولنے اور سڑکوں کی تعمیر کی اجازت دینے کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔
گاؤں والوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں افغان سیکیورٹی دستوں کی کوئی مدد حاصل نہیں۔
طالبان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ تنازعے کے حل کے لیے علاقے میں ایک وفد بھیج رہے ہیں۔



