’سرحد پر پاکستانی فوج میں اضافہ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی فوج کے سربراہ جنرل دیپک کپور نے کہا ہے کہ پاکستان نے سرحد کے ساتھ اپنی فوج میں اضافہ کر دیا ہے۔ بھارتی فوجی سربراہ کا یہ بیان ایک ایسے مرحلے پر دیا گیا ہے جب دنوں ملکوں کے درمیان تعلقات ممبئی حملوں کے بعد انتہائی کشیدہ ہیں۔ جنرل دیپک کپور نے یہ وضحات نہیں کہ پاکستان نے سرحد کی فوج کے ساتھ کتنا اضافہ کیا اور یہ اضافہ کب کیا گیا۔ جنرل دپیک کپور نے کہا کہ بھارت کی فوج نے پاکستان کی طرف سے ساتھ فوج میں اضافے کو پیش نظر رکھتے ہوئے دفاعی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے خطے میں جنگ کا جنون پیدا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بھارت کے لیے آخری چارہ ہو گا۔ بھارت کے آرمی چیف کے اس بیان پر پاکستان سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ | اسی بارے میں ’کارروائی نہیں تو تمام رشتے منقطع‘14 January, 2009 | انڈیا ممبئی کے ثبوت: پاکستان کو کیا دیاگیا؟ 07 January, 2009 | انڈیا حملوں میں’حکومتی عناصر کا ہاتھ‘04 January, 2009 | انڈیا پاکستان کو ثبوت سونپ دیئے05 January, 2009 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||