BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 20 November, 2008, 11:46 GMT 16:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈائیوو نے آدھا ملک پٹے پر لے لیا
مڈاگاسکر
مڈگاسکر کی کل آبادی ایک کروڑ ستانوے لاکھ ہے
جنوبی کوریا کی کمپنی ڈائیوو نے افریقی ملک مڈگاسکر سے پچیس لاکھ ایکڑ زمین زرعی مقاصد کے لیے نناوے سال کے پٹے پر حاصل کی ہے۔

پٹے پر حاصل کی گئی زمین افریقی ملک کے کل رقبے کا پچاس فیصد بنتی ہے۔ مڈگاسکر کی کل آبادی ایک کروڑ ستانوے لاکھ ہے۔

ذرائع ابلاغ میں چھپنے والی خبروں کے مطابق ڈائیوو اس زمین پر مکئی کاشت کرے گی اور اسے پام آئل کی پیدوار کے لیے استعمال کرے گا۔

جنوبی کوریا کی کمپنی ڈائیوو لاجسٹکس اور افریقی ملک مڈگاسکر کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

لندن سے شائع ہونے والے اخبار فنانشل ٹائمز نے اسے نوآبادیاتی نظام کی ایک نئی شکل قرار دیا ہے جس میں افریقی آبادی کا سراسر نقصان ہے۔

عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت نے خبردار کیا ہے کہ اس معاہدے سے بیرونِ ملک زرعی زمین کے حصول کے لیے ایک نئی دوڑ شروع ہو سکتی ہے۔

عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت نے اس سے پہلے خلیجی کمپنیوں کی طرف سے سوڈان میں زرعی منصوبے شروع کرنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ خلیجی کمپنیاں فصلیں کاشت کرنے کے لیے سوڈان کی زمین اور پانی تو استعمال کرتی تھیں لیکن کھاد، بیج، تربیت یافتہ مزدور اور زرعی مشینری بیرونِ ملک سے درآمد کی جاتی تھی۔

پاکستان میں بھی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی طرف سے زرعی منصوبے شروع کرنے کی مثالیں موجود ہیں جنہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

فنانشل ٹائمز میں شائع ہونے والے خبروں کے مطابق ڈائیوو دو ہزار ایکڑ پر مکئی کی کاشت اگلے سال شروع کر دے گی جسے بعد میں پٹے پر حاصل کردہ زمین کے دیگر حصوں تک بڑھایا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق ڈائیوو بیس لاکھ ایکڑ زمین پر مکئی اور پانچ لاکھ ایکڑ رقبے پر آئل پام کی کاشت کرے گا۔

اسی بارے میں
پنجاب کی زہریلی کاشت
28 April, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد