باراک اوباما کی نانی انتقال کر گئیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار باراک اوباما کی نانی امریکہ صدارتی الیکشن سے ایک دن قبل انتقال کر گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق باراک اوباما نے کہا ہے کہ ان کی نانی میڈلین ڈنہم کینسر کی بیماری میں مبتلا تھیں۔ میڈلین ڈنہم جنہوں نے ہوائی میں باراک اوباما کی پروش کی چھیاسی سال کی تھیں۔ باراک اوباما انہیں اپنی زندگی کا ایک اہم ستون قرار دیتے ہیں۔ گزشتہ مہنیے وہ اپنی انتخابی مہم کو دو دن کے لیے معطل کر کے ہوائی میں ان سے ملنے کے لیے گئے تھے۔ پیر کو اپنی نانی کے انتقال کےبعد باراک اوباما نے کہا ’وہ ہمارے خاندان کی اہم کڑی تھیں۔ وہ ایک مضبوط خاتون تھیں جنہوں نے اپنی زندگی جو چاہا اسے پایا بھی تھا۔‘ انکا مزید کہنا تھا کہ انکی نانی نے ان کی خطرے مول لینے اور چیلنگ فیصلے کرنے کے لیے ہمیشہ حوصلہ افضائی کی ہے۔
صدارتی انتخابات میں باراک اوباما کے حریف رپبلیکن امیدوار جان مکین اور انکی اہلیہ نے اوباما کی نانی کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔ مکین کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ایسے لمحہ میں جب اوباما کا خاندان ایک اہم شخصیت کو جس نے ان کی ہمیشہ حوصلہ افضائی کی ہے، کھو چکا ہے ہماری دعائیں اوباما کے خاندان کے ساتھ ہیں۔‘ انتخابی مہم کے دوران ڈیموکریٹک کنونشن کے دوران ایک خطاب کے دوران اوباما نے اپنی نانی کے بارے میں کہا تھا کہ وہ ان کی رول ماڈل ہیں اور اپنی محنت اور ہمت کے سبب وہ ایک بینک کلرک سے بینک کی نائب صدر بنی لیکن ایک عورت کی وجہ سے انہیں بینک کی اعلیٰ افسر بننے سے روکا گیا۔ امریکہ کے صدارتی انتخابات کے تازہ ترین جائزوں کے مطابق باراک اوباما کو اپنے مدمقابل پر برتری حاصل ہے۔ | اسی بارے میں فلوریڈا میں فیصلہ کن معرکہ متوقع03 November, 2008 | صفحۂ اول بلیک امریکہ اوباما سے کیا چاہتا ہے؟03 November, 2008 | صفحۂ اول انتخابی مہم کے بارے میں راز داری03 November, 2008 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||