15 ارب ڈالر امداد ، بِل سینیٹ میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں سینیٹ کی خارجہ کمیٹی نے پاکستان کے لیے پندرہ ارب ڈالر کی غیر فوجی امداد منظور کر لی ہے۔ پاکستان کے لیے امداد کی منظوری کا یہ بِل اب سینیٹ میں جائے گا جہاں اس پر رائے شماری ہو گی۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق منگل کو منظور ہونے والے بِل میں تجویز کیا گیا ہے کہ آئندہ پانچ سال میں ساڑھے سات ارب ڈالر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوں گے جن میں سکولوں، سڑکوں اور کلینک کی تعمیر شامل ہے۔ اے پی نے کہا کہ مجوزہ بِل کے تحت پاکستان کی فوجی امداد اس وقت تک کم کر دی جائے جب تک محکمۂ خارجہ یہ سند نہ دے کہ پاکستانی فوجی القاعدہ اور طالبان سے نمٹنے کے لیے مؤثر کوششیں کر رہے ہیں اور سیاست یا عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر رہے۔ | اسی بارے میں ’قانون ملاقاتیں نہیں روک سکتا‘ 27 February, 2008 | پاکستان ’مشرف کو امریکی حمایت بڑی رکاوٹ‘27 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||