ایران: مسجد میں دھماکہ، نو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی ایران کے شہر شیراز میں ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے اور زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ دھماکہ شیراز کے حسینیہ شہداء دینی مرکز میں اس وقت ہوا جب ایک عالمِ دین خطبہ دے رہے تھے۔دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔ شیراز کے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے کمانڈر کرنل زمانی نے ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس کو بتایا ہے کہ دھماکہ بم کا تھا۔ خبر رساں ادارے فارس نے ہسپتال حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہاں اب تک نو لاشیں اور ایک سو پانچ زخمی لائے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے وقت مسجد میں موجود افراد زیادہ تر نوجوان لڑکے لڑکیاں تھے۔ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے ہوا اور یہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز ڈیڑھ کلومیٹر دور تک سنی گئی اور اس کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ یاد رہے کہ ایران میں آخری بڑا بم دھماکہ گزشتہ برس فروری میں پاکستان کی سرحد کے قریب واقع شہر زاہدان میں ہوا تھا جس میں پاسدارانِ انقلاب کے تیرہ اراکین ہلاک ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں ایران: 11 پاسدارانِ انقلاب ہلاک14 February, 2007 | آس پاس ایران: زاہدان میں مسلح جھڑپیں17 February, 2007 | آس پاس تہران میں پاکستانی سفیر کی طلبی18 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||