BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 06 March, 2007, 08:30 GMT 13:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیل اور ایران ’سب سے بُرے‘

یہ نتائج جنوری میں کیے گئے بی بی سی عالمی سروس کے ایک سروے میں سامنے آئے ہیں
لوگوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ اسرائیل اور ایران دنیا پر زیادہ تر منفی انداز میں اثر انداز ہو رہے ہیں۔ یہ بات بی بی سی کی عالمی سروس کے ایک سروے میں سامنے آئی ہے۔

سروے کے مطابق ان دو ممالک کے بعد امریکہ اور شمالی کوریا آئے ہیں ہے جو اسرائیل اور ایران سے زیادہ پیچھے نہیں ہیں۔

ستائیس ممالک میں اٹھائیس ہزار افراد کی آراء پر مبنی اس سروے میں پوچھا گیا تھا کہ یورپی یونین سمیت ایک درجن ممالک میں سے کون مثبت اثرات کے حامل ہیں کون دنیا پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔

سروے میں حصہ لینے والے لوگوں نے کینیڈا، جاپان اور یورپی یونین کو سب سے زیادہ مثبت نظر سے دیکھا۔

بی بی سی کی عالمی سروس نے مذکورہ سروے کے جو نتائج شائع کیے ہیں ان کے مطابق امریکہ کے دنیا پر زیادہ تر منفی اثرات ہیں۔ سروے کے مطابق ان لوگوں کی تعداد گذشتہ دو برسوں میں بڑھی ہے، لیکن سروے کے مطابق دو اور ممالک کو امریکہ سے بھی زیادہ بری نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ ان میں پہلے نمبر پر اسرائیل جبکہ دوسرے پر ایران ہے۔

سب سے زیادہ منفی شناخت
1- اسرائیل 56 فیصد
2- ایران 56 فیصد
3- امریکہ 51 فیصد
4- شمالی کوریا 48 فیصد

امریکہ تیسرے درجہ پر ہے جبکہ اس سے تھوڑا ہی نیچے شمالی کوریا ہے۔

اسرائیل کو ایک مدت سے سخت بین الاقوامی تنقید کا سامنا رہا ہے اور گذشتہ برس ہی وہ ایک متنازعہ جنگ بھی لڑ چکا ہے جبکہ شمالی کوریا اور ایران دونوں ہی اپنے جوہری پروگراموں کی وجہ سے بین الاقوامی جھگڑوں کا سبب بننے میں سرفہرست رہے ہیں۔

کینیڈا، جاپان اور یورپی یونین کو سب سے زیادہ مثبت نظر سے دیکھے جانے کی وجہ شاید یہ ہو سکتی ہے کہ ان تمام ممالک نے خود کو دنیا کے حالیہ تنازعات سے دور رکھا ہے۔

سروے میں شامل ممالک میں سے انڈیا کے بارے میں لوگوں کی رائے میں بہتری آئی ہے اور گذشتہ برس کی نسبت اس بار اسے بہتر نظر سے دیکھا گیا ہے۔

سروے میں عمومی طور پر رائے دہندگان کے خیالات اسی طرح منقسم نظر آئے جیسے کہ خود بین الاقوامی سیاست، مثلاً اسرائیل کو اگرچہ یورپ میں بھی برا سمجھا گیا لیکن مشرق وسطیٰ کے مسلمان ملکوں میں اسے نہایت منفی نظر سے دیکھا گیا ہے۔ اسی طرح ایران کو اسلامی دنیا میں نہایت مثبت انداز میں دیکھاگیا۔

جاپان کو عموماً اچھا سمجھا گیا سوائے چین اور جنوبی کوریا میں جبکہ یورپی یونین کو سوائے ترکی اور مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک کے، زیادہ تر مثبت ہی سمجھا گیا۔

اسی بارے میں
655000 عراقی ہلاک ہوئے: سروے
11 October, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد