ایران: سترہ شدت پسند ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایرانی سکیورٹی فورس پاسدارانِ انقلاب نے حالیہ دنوں میں عراق اور ترکی کی سرحد کے نزدیک سترہ شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعوٰی کیا ہے۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر کرنل جلیل بابازادہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک کیے جانے والے شدت پسند ایران میں سبوتاژ کی کارروائیوں کے لیے داخل ہوئے تھے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایرانی صوبے مغربی آدربائیجان میں ہونے والی ان کارروائیوں میں چار پاسدارانِ انقلاب بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کا تعلق کس تنظیم یا گروہ سے تھا۔ تاہم ایران کے اس علاقے میں ماضی میں بھی کرد علیحدگی پسند گروہ پیجاک اور حکومتی فورسز میں جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔ یاد رہے کہ بدھ کو ایران اور پاکستانی سرحد پر مسلح افراد سے فائرنگ کے تبادلے میں دو ایرانی پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد ایران کے وزیرِ داخلہ مصطفٰی پور محمدی نے ایرانی سرحدوں کی مؤثر حفاظت کے لیے ایک نئی فورس کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔ | اسی بارے میں ایران: 11 پاسدارانِ انقلاب ہلاک14 February, 2007 | آس پاس ایران: زاہدان میں مسلح جھڑپیں17 February, 2007 | آس پاس تہران میں پاکستانی سفیر کی طلبی18 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||