طالبان کے ترجمان ’گرفتار‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر پاکستان کی سرحد کے قریب سے طالبان کے ایک اہم ترجمان کو گرفتار کیا ہے۔ افغان خفیہ ایجنسی کے ترجمان سید انصاری نے ’گرفتار‘ ہونے والے شخص کا نام محمد حنیف بتایا ہے۔ محمد حنیف اکتوبر 2005 سے طالبان کے ترجمان کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ سعید انصاری نے خبررساں ادارے اے پی کو بتایا ہے کہ طالبان ترجمان کو پیر کو حراست میں لیا گیا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کس جگہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اگر محمد حنیف کی گرفتاری کی تصدیق ہو گئی تو طالبان کے خلاف جنگ میں یہ افغان حکومت کی ایک اہم کامیابی ہو گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ 2006 میں طالبان اور ان کے حامیوں کے حملوں میں اب تک تین ہزار پانچ سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ | اسی بارے میں طالبانی نے مہمان بلائے، امریکیوں نے پکڑ لیے25 December, 2006 | آس پاس طالبان کمانڈر کی ہلاکت کا دعوٰی23 December, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||